فائل تصویر آئی اے این ایس
مشہور آسامی گلوکار زوبین گرگ کی بے وقت موت کی تحقیقات کر رہی خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی) نے موسیقار شیکھر جیوتی گوسوامی کو گرفتار کر لیا ہے۔ گوسوامی اس کیس سے جڑے متنازعہ یاٹ ٹرپ پر موجود تھے۔ اسے پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا گیا ہے تاہم ابھی تک اس کے خلاف الزامات کا انکشاف نہیں کیا گیا ہے اور نہ ہی یہ واضح ہے کہ ان کے خلاف کیا الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
Published: undefined
ذرائع کے مطابق کئی محاذوں پر تحقیقات جاری ہے جس میں گرگ کی ناگہانی موت سے متعلق حالات کی مکمل جانچ بھی شامل ہے۔ کاروباری اور ثقافتی کارکن شیام کانو مہانتا بھی ایس آئی ٹی کے زیر تفتیش ہیں۔سنگاپور آسام ایسوسی ایشن کے کئی ارکان کو بھی اس کیس سے متعلق مبینہ بے ضابطگیوں کے الزام میں حراست میں لیا جا سکتا ہے۔ حکام نے عندیہ دیا ہے کہ تحقیقات آگے بڑھنے کے ساتھ مزید لوگوں کو حراست میں لیا جا سکتا ہے۔ اس سے پہلے ایس آئی ٹی کے اہلکاروں نے مہانتا کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا تھا، لیکن چھاپے کے نتائج کی کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔
Published: undefined
اس دوران ایس آئی ٹی کی ٹیم نے زوبین گرگ کے منیجر سدھارتھ شرما کے گھر پر بھی چھاپہ مارا۔ اس دوران سی آئی ڈی کی ایک ٹیم ان کے گھر کے باہر گھنٹوں کھڑی رہی۔ سدھارتھ کا خاندان 2019 سے اس مقام پر رہ رہا ہے۔ ایس آئی ٹی نے اس بات کا انکشاف نہیں کیا ہے کہ منیجر کے گھر سے کیا برآمد ہوا ہے یا گلوکار کی موت میں اس نے کیا کردار ادا کیا ہے۔ (بشکریہ نیوز پورٹل ’آج تک‘)
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined