ووٹر لسٹ کی خصوصی نظرثانی، تصویر سوشل میڈیا
اسپیشل انٹینسیو ریویژن (ایس آئی آر) کے تحت جن ووٹروں کو الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹس موصول ہوا ہے یا مستقبل میں موصول ہو سکتا ہے انہیں کچھ مقررہ سرٹیفکیٹ فراہم کرنے کی ضرورت ہوگی۔ ووٹروں کو عمر کی بنیاد پر 3 زمروں میں تقسیم کیا گیا ہے اور انہیں اس کے مطابق دستاویزات جمع کرانے ہوں گے۔
Published: undefined
چیف الیکشن آفیسر (سی ای او) نودیپ رِنوا نے کہا کہ لوگوں کو سماعت کے لیے 7 دن کا وقت دیا جائے گا۔ وہ اپنے کاغذات صحیح طریقے سے جمع کریں اور اپنا نام ووٹر لسٹ میں شامل کرائیں۔ اترپردیش میں27 اکتوبر2025 تک ووٹر لسٹ میں 15.44 کروڑ ووٹر تھے۔ اب 12.55 کروڑ کی ڈرافٹ ووٹر لسٹ جاری کی گئی ہے۔ پہلے مرحلے میں 1.04 کروڑ لوگوں کے نام 2003 کی ووٹر لسٹ میں ان کے والدین، دادا دادی اور نانا نانی کے ناموں سے نہیں میل ہوپائے۔
Published: undefined
دوسرے مرحلے میں 2.50 کروڑ ایسے لوگوں کی نشاندہی کی گئی ہے جن کے دیئے گئے بیورے میں خامیاں پائی گئی ہیں۔ اب انہیں نوٹس بھیجے جا رہے ہیں۔ یکم جولائی 1987 سے پہلے جن کی پیدائش ہوئی ہے انہیں صرف اپنا دستاویز جمع کرنا ہے۔ جس میں مارک شیٹ، پاسپورٹ اور پیدائش کا سرٹیفکیٹ سمیت 13 دستاویزات شامل ہیں۔ اسی طرح یکم جولائی 1987 کے بعد اور 2 دسمبر 2004 سے پہلے جن کی پیدائش ہوئی ہے انہیں اپنے ساتھ والد کا بھی دستاویز دینا ہوگا۔ وہیں 2 دسمبر 2004 کے بعد پیدا ہونے والوں کو اپنی والدہ اور والد کے کاغذات بھی جمع کرانا ہوں گے۔
Published: undefined
نوٹس کے بعد سماعت کے لیے کم از کم 7 دن کا وقت دیا جائے گا۔ نوٹس دو کاپیوں میں ہوگا اور اس میں مطلوبہ دستاویزات کی تفصیل ہوگی۔ ووٹر لسٹ میں اپنا نام شامل کرانے کے لیے بڑی تعداد میں لوگ فارم 6 بھر رہے ہیں۔ وہ اپنے نام ہندی اور انگریزی دونوں میں لکھیں جس سے ووٹر لسٹ اور ووٹر کارڈ میں ان کے نام کا املا (اسپیلنگ) غلط نہ ہو۔
Published: undefined
واضح رہے کہ ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 67,276 لوگوں نے اپنا نام ووٹر لسٹ میں شامل کرانے کے لیے فارم 6 کو پُر کیا ہے۔ اس میں سے 62,211 لوگوں نے خود اور 5,065 لوگوں کے فارم سیاسی جماعتوں کے بی ایل اے کے ذریعہ بھروائے گئے ہیں۔ اب تک کل 18.14 لاکھ لوگوں نے ووٹر لسٹ میں اپنا نام شامل کرانے کے لیے فارم-6 بھرا ہے۔
Published: undefined