قومی خبریں

’گلوکار زوبین گرگ کی موت کوئی حادثہ نہیں، بلکہ قتل تھا‘، آسام اسمبلی میں بولے ہیمنت بسوا سرما

ہیمنت بسوا سرما نے کہا کہ ’’گلوکار زوبین گرگ کی موت کوئی حادثہ نہیں بلکہ قتل تھا۔ ابتدائی تحقیقات کے بعد آسام پولیس کو یقین تھا کہ وہ غیر ارادی طور پر قتل کا معاملہ نہیں ہے، بلکہ واضح طور پر قتل ہے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>ہمنتا بسوا سرما</p></div>

ہمنتا بسوا سرما

 
IANS

آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما نے منگل (25 نومبر) کو اسمبلی میں کہا کہ ’’گلوکار زوبین گرگ کی موت کوئی حادثہ نہیں بلکہ قتل تھا۔‘‘ ان کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے بعد آسام پولیس کو یقین تھا کہ وہ غیر ارادی طور پر قتل کا معاملہ نہیں ہے، بلکہ واضح طور پر ایک قتل ہے۔ وزیر اعلیٰ نے دعویٰ کیا کہ ایک ملزم نے زوبین گرگ کا قتل کیا اور دوسرے نے ان اس کی مدد کی۔ قتل کے معاملہ میں 5-4 لوگوں کے خلاف معاملہ درج کیا گیا ہے۔ آسام اسمبلی میں گلوکار کی موت پر بحث کے لیے اپوزیشن کے ذریعہ لائی گئی تحریک التواء پر وزیر اعلیٰ نے یہ بیان دیا۔

Published: undefined

واضح رہے کہ 52 سالہ گلوکار کی 19 ستمبر کو سنگاپور میں سمندر میں تیراکی کے دوران پراسرار حالت میں موت ہو گئی تھی۔ وہ نارتھ ایسٹ انڈیا فیسٹیول (این ای آئی ایف) میں حصہ لینے کے لیے وہاں گئے تھے۔ اس کے بعد ریاست میں 60 سے زائد معاملے درج ہونے کے بعد سرما کی قیادت والی حکومت نے زوبین گرگ کے قتل کی تحقیقات کے لیے آسام پولیس کے کریمنل انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) کے تحت ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) تشکیل دی۔

Published: undefined

زوبین گرگ کے قتل کی تحقیقات کے لیے گوہاٹی ہائی کورٹ کے موجودہ جج سومتر سوکیہ کی صدارت میں ایک رکنی تحقیقاتی کمیشن بھی تشکیل دی گئی۔ کچھ دنوں بعد این ای آئی ایف کے آرگنائزر شیام کانو مہنت، گلوکار کے مینیجر سدھارتھ شرما، ان کے 2 بینڈ ممبر شیکھر جیوتی گوسوامی اور امرتا پربھا مہنت اور زوبین گرگ کے چچیرے بھائی سندیپن گرگ (آسام کے ایک سینئر پولیس افسر) کو ان کی موت میں مبینہ کردار کے لیے گرفتار کیا گیا۔

Published: undefined

زوبین گرگ کے پرسنل سیکورٹی افسران نندیشور بورا اور پربین بیشیہ کو بھی گرفتار کیا گیا، جب پولیس کو ان کے کھاتوں سے 1.1 کروڑ روپے سے زائد کے بڑے مالی لین دین کا پتہ چلا۔ گرفتار کیے گئے تمام لوگ اب بھی عدالتی تحویل میں ہیں۔ ان پر بھارتیہ نیائے سنہتا (بی این ایس) کی کئی دفعات کے تحت قتل، غیر ارادی طور پر قتل، مجرمانہ سازش اور لاپرواہی سے موت کی وجہ سمیت کئی الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

Published: undefined

ہیمنت بسوا سرما کے مطابق ایس آئی ٹی ٹھوس چارج شیٹ داخل کرے گی اور جرم کے پیچھے کا مقصد بھی لوگوں کے سامنے لایا جائے گا۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ دسمبر میں قتل کے معاملہ میں چارج شیٹ داخل ہونے کے بعد تحقیقات کا دائرہ بڑھایا جائے گا اور اس میں لاپرواہی، مجرمانہ دھوکہ اور دیگر پہلوؤں کو بھی شامل کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ سنگاپور پولیس (ایس پی ایف) بھی زوبین گرگ کی موت کی آزادانہ تحقیقات کر رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined