قومی خبریں

سکھ خاتون نے پاکستان پہنچ کر اسلام قبول کیا

کرن بالا نے 16 اپریل 2018 کو لاہور کی جامعہ نعیمیہ میں اپنی خوشی اوررضامندی سے اسلام قبول کر لیا ہے اور اب اس کا اسلامی نام آمنہ بی بی رکھا گیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

بیساکھی کا تہوار منانے کے لئے پاکستان گئی ہندوستان کی ایک سکھ خاتون نے لاہور کے ایک رہائشی شخص سے شادی کر نے کے لئے مذہب اسلام قبول کر لیا ہے۔ خاتون نے شادی کے لئے ویزا بڑھانے کی درخواست بھی دی ہے۔

وائس آف امریکہ کے مطابق ہوشیارپور ضلع کی رہائشی منوہر لال کی بیٹی کرن بالا نے پاکستانی وزارت خارجہ کو خط لکھ کر کہا ہے کہ اس نے لاہور کے نواحی علاقے ہنجروال کے ایک رہائشی نوجوان محمد اعظم سے شادی کرلی ہے اور وہ واپس ہندوستان جانا نہیں چاہتی۔ لہذا اُس کے ویزے میں توسیع کی جائے۔

خاتون کا کہنا ہے کہ اس نے 16 اپریل 2018 کو لاہور کی جامعہ نعیمیہ میں اپنی خوشی اوررضامندی سے اسلام قبول کر لیا ہے۔اور اب اس کا اسلامی نام آمنہ بی بی رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کرن بالا ( آمنہ بی بی ) 12 اپریل کو سکھ یاتریوں کے ہمراہ بذریعےخصوصي ریل گاڑی واہگہ باڈرکے راستے پاکستان گئی تھی جس کے ویزے کی مدت 21 اپریل کو ختم ہو رہی ہے۔

Published: undefined

جامعہ نعیمیہ لاہورکے مہتمم مولانا راغب نعیمی نے وائس آف امریکہ سے بات کرتے ہوئے کرن بالا کے اسلام قبول کرنے اور نیا نام آمنہ بی بی رکھے جانے کی تصدیق کی ہے۔

Published: undefined

راغب نعیمی کے مطابق’’ 16 اپریل کی دوپہر ساڑھے بارہ بجے کرن بالا چار مرد حضرات کے ہمراہ ان کے مدرسے جامعہ نعیمیہ آئیں اور کرن بالا نے ہمارے ادارے کے مولانا قاری مبشر کے ہاتھوں اسلام قبول کیا۔ قاری مبشر نے تمام قانونی کاغذات دیکھ کر انہیں مسلمان کیا۔ اب آمنہ بی بی اور ان کے شوہر کہاں ہیں اُنہیں کچھ معلوم نہیں۔‘‘

پاکستانی میڈیا رپورٹ میں خاتون کے خط کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا گیا ہے’’موجود ہ حالات میں خاتون کو ہندوستان واپس نہیں بھیجا جاسکتا کیونکہ خاتون کو قتل کر دینےکی دھمکی ملی رہی ہیں، اس لئے وہ اپنے ویزہ کی مدت میں اضافہ کرنا چاہتی ہے۔ حالانکہ پاکستانی وزارت خارجہ یا ہندوستانی ہائی کمیشن نے اس خط پر ابھی کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

واضح رہے کہ بیساکھی تہوار ہندوستان اور پاکستان کے درمیان پیدا ہوئے تنازعہ کا تازہ ترین مسئلہ ہے۔ ہندوستان نے پاکستان پر الزام عائد کیا تھا کہ اس نے پاکستان پہنچے ہندوستانی سکھ عقیدت مندگان کو ’ خالصتان ‘ کے نام پر بھڑکانے کی سازش کی ہے۔ لیکن پاکستان نے اس الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined