قومی خبریں

شیوشینا کو نائب وزیر اعلی اور 13 وزرا کے قلمدان کی پیشکش

ریاست مہاراشٹر میں شیوشینا اور بی جے پی کے درمیان حکومت سازی کے لئے جاری رسہ کشی ایک طرح سے ختم ہوتی دکھلائی پڑ رہی ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ممبئی: ریاست مہاراشٹر میں شیوشینا اور بی جے پی کے درمیان حکومت سازی کے لئے جاری رسہ کشی ایک طرح سے ختم ہوتی دکھلائی پڑ رہی ہے ۔ نیز ذرائع کا کہنا ہے کہ بی جے پی رہنماؤں سینا لیڈران کو یہ پیشکش کی ہے کے انکی اتحادی پارٹی ہونے کے ناطے شیوشینا کو دیویدر فڈنویس کی قیادت میں بننے والی حکومت میں نائب وزیر اعلی کا عہدہ سمیت 13 وزرا کے قلمدان دئے جائیں گے۔

Published: undefined

اس طرح سے بی جے پی اور شیوسینا کے درمیان ہوئے اقتدار میں ففٹی ففٹی کے حصہ داری والا فارمولا ختم ہوتا دکھلائی پڑ رہا ہے اور خود شیوسینا ترجمان سنجے راوت نے یو ٹرن لیتے ہوئے اس بات کا اعلان کیا کہ اقتدار میں کتنا حصہ حاصل ہو یہ اہم نہیں ہے بلکہ حکومت سازی میں شیوسینا کی شمولیت ریاست کی ترقی کیلئے ضروری ہے نیز ریاست کی ترقی کو وہ اولیت دیتے ہیں نہ کہ وزر ا ٔ کی تعداد اور قلمدان پر ۔

Published: undefined

ذرائع کے مطابق آج رات دیر گئے سینا لیڈران کی سینا سربراہ ادھو ٹھاکرے کی قیادت میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں بی جے پی کی اس پیشکش پر غورو خوض کیا جا رہا ہے ۔ذرائع نے یہ بھی کہا کہ بی جے پی وزیر اعلی ، محکمہ داخلہ ، مالیات ، شہری ترقیات ، محصول جیسے اہم قلمدان اپنے پاس رکھے گی بقیہ قلمدان دیئے جانے کی بی جے پی نے شیوسینا کو پیشکش کی ہے ۔

Published: undefined

کل صبح جمعرات تک یہ واضح ہو جائے گا کہ آیا بی جے پی کی اس پیشکش کو شیوسینا نےمنظور کیا یا نہیں ۔اسی درمیان کانگریس سمیت راشٹروادی کانگریس پارٹی نے بھی دوبارہ شیوسینا کو یہ پیشکش کی ہے کہ اگر وہ حکومت سازی کا دعوی کرتی ہے تو دونوں پارٹیاں اکثریت ثابت کرنے کیلئے شیوسینا کا ساتھ دینے کیلئے تیار ہیں ۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined