قومی خبریں

کامیڈین کنال کامرا کا ایکناتھ شندے پر تبصرہ، مشتعل شیوسینکوں کا ہنگامہ

شیوسینا رہنما راہل کنال نے مطالبہ کیا ہے کہ کنال کامرا، آدتیہ ٹھاکرے، سنجے راوت اور راہل گاندھی کے خلاف ایکناتھ شندے کی توہین کرنے پر بی این ایس کی مناسب دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جائے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

اسٹینڈ اپ کامیڈین کنال کامرا ایک بار پھر تنازعات میں ہیں۔ کنال کامرا نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم اور یوٹیوب چینل پر مہاراشٹر کی سیاست کے بارے میں ایک ویڈیو پوسٹ کیا ہے جس میں انہوں نے مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کا نام لیے بغیر ان پر نازیبا تبصرہ کیا ہے۔

Published: undefined

ویڈیو سامنے آتے ہی شیو سینک غصے میں آگئے اور اتوار کو انہوں نے ممبئی کے کھار علاقے میں واقع اسٹوڈیو اور ہوٹل یونی کانٹی نینٹل میں توڑ پھوڑ کی۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ویڈیو یہاں شوٹ کیا گیا ہے۔ اس دوران کنال کامرا کے خلاف ایم آئی ڈی سی تھانے میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ شنڈے سینا کے ایم ایل اے مراجی پٹیل نے شکایت درج کرائی ہے۔

Published: undefined

دریں اثنا شیوسینا لیڈر راہل کنال نے بھی مطالبہ کیا کہ کنال کامرا، آدتیہ ٹھاکرے، سنجے راؤت اور راہل گاندھی کے خلاف نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کی توہین کرنے اور سوشل میڈیا پر ان پر مسلسل حملہ کرنے کے لیے بی این ایس کی مناسب دفعات کے تحت کھار پولس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا جائے۔

Published: undefined

کامرا نے فلم ’’دل تو پاگل ہے‘‘ کے ہندی گانے کی طرز پر نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے پر تنقید کی ۔ شیوسینا کے کارکنوں نے کامرہ کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ایک پولیس افسر کے مطابق، شندے کے خلاف کامرہ کے طنز کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پارٹی کارکن ہوٹل کے آڈیٹوریم پہنچے۔

Published: undefined

شیوسینا کے ایم پی ملند دیوڑا نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا، 'ایکناتھ شندے جی کا مذاق اڑایا گیا۔ ایک ایسا لیڈر جو اپنی طاقت کے بل بوتے پر آٹو ڈرائیور سے ہندوستان کی دوسری سب سے بڑی ریاست کے وزیراعلیٰ کے عہدے تک پہنچا۔ ان پر کیے گئے تبصروں سے طبقاتی تکبر کا اظہار ہوتا ہے۔‘‘

Published: undefined

آدتیہ ٹھاکرے نے ایکس  پر اپنی پوسٹ میں لکھا، "منڈے کے (شندے کو پڑھیں) بزدل گینگ نے ایک کامیڈی شو کے اسٹیج کو توڑا جہاں کامیڈین کنال کامرا نے ایکناتھ منڈے پر ایک گانا گایا جو سو فیصد سچ تھا۔ صرف ایک غیر محفوظ بزدل ہی کسی کے گانے پر ردعمل ظاہر کرے گا۔" انہوں نے کہا، "ویسے، ریاست میں لاء اینڈ آرڈر؟ ایکناتھ منڈے کی طرف سے سی ایم اور وزیر داخلہ کو کمزور کرنے کی ایک اور کوشش۔" ٹھاکرے ایکناتھ شندے کا حوالہ دیتے ہوئے ہمیشہ مراٹھی لفظ "منڈے" استعمال کرتے ہیں، جیسا کہ اس کا مطلب ماتحت ہے۔

Published: undefined

دریں اثنا، شیو سینا یو بی ٹی  کے رکن پارلیمنٹ  سنجے راوت نے کہا، 'کنال کامرا ایک معروف مصنف اور اسٹینڈ اپ کامیڈین ہیں۔ جب کنال نے مہاراشٹر کی سیاست پر طنزیہ گانا لکھا تو شندے گینگ کو غصہ آگیا۔ اس کے لوگوں نے کامرہ کاا سٹوڈیو تباہ کر دیا۔ دیویندر جی، آپ ایک کمزور وزیر داخلہ ہیں!‘(انپٹ بشکریہ  نیوز پورٹل ’آج تک‘)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined