فائل تصویر آئی اے این ایس
شیو سینا کے ایکناتھ شندے گروپ نے شیوسینا (ٹھاکرے گروپ) کے رکن پارلیمنٹ سنجے راوت کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ الزام ہے کہ راوت نے سوشل میڈیا پر ایسا تبصرہ کیا جو اشتعال انگیز اور ملک مخالف قرار دیا جا رہا ہے۔
Published: undefined
اس ضمن میں شندے گروپ کے ایک وفد نے ممبئی پولیس کمشنر کو ایک میمورنڈم پیش کیا۔ گروپ کے مطابق، سنجے راوت نے نیپال کے وزیر خزانہ پر سیاسی بے چینی کے دوران مظاہرین کے ذریعہ کیے گئے حملے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’یہ کہیں بھی ہو سکتا ہے‘‘۔ شنڈے دھڑے کا دعویٰ ہے کہ یہ تبصرہ براہِ راست ہندوستان اور مہاراشٹر کے تناظر میں کیا گیا۔
Published: undefined
شندے گروپ کا کہنا ہے کہ راوت اس سے قبل بھی سوشل میڈیا پر متواتر اشتعال انگیز اور ملک مخالف بیانات دیتے رہے ہیں، جن سے عوامی فضا میں بے چینی پیدا ہوتی ہے اور شہر میں بم کی دھمکیوں یا افواہوں کو ہوا مل سکتی ہے۔
Published: undefined
وفد کی قیادت کرنے والی ڈپٹی لیڈر شیتل مہاترے نے پولیس سے مطالبہ کیا کہ سنجے راوت سے سختی کے ساتھ پوچھ گچھ کی جائے اور ان کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کیا جائے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined