قومی خبریں

بمقصد حج کیرالہ سے پیدل مکہ کی طرف بڑھ رہے شہاب چتور کا قدم پاکستان نے روکا، پنجاب کے شاہی امام کا شدید رد عمل

مولانا عثمان نے بتایا کہ انھوں نے پی ایم مودی سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کی جگہ چین کے راستے مکہ جانے میں شہاب چتور کی مدد کریں، تاکہ پوری دنیا کے سامنے پاکستان کا دوغلا چہرہ بے نقاب ہو سکے۔

 شاہی امام پنجاب مولانا محمد عثمان رحمانی لدھیانوی
شاہی امام پنجاب مولانا محمد عثمان رحمانی لدھیانوی ویڈیو گریب

شہاب چتور کا نام گزشتہ کچھ دنوں سے خوب موضوعِ بحث بنا ہوا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ انھوں نے حج کے مقصد سے پیدل کیرالہ سے سفر شروع کیا اور پرعزم ہو کر مکہ کی جانب بڑھتے نظر آ رہے ہیں۔ لیکن اب ایسی خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ پاکستان کے شہاب چتور کے قدم کو روک دیا ہے۔ یہ خبر نہ صرف افسوسناک ہے، بلکہ حیرت انگیز بھی ہے۔ ایسا اس لیے کیونکہ دہلی واقع پاکستانی سفارت خانہ نے شہاب سے وعدہ کیا تھا کہ انھیں ویزا مل جائے گا۔ لیکن اب جبکہ وہ واگھہ سرحد پر پہنچ گئے ہیں تو انھیں ویزا نہیں دیا جا رہا۔

Published: undefined

اس سلسلے میں 2 اکتوبر کو مجلس احرار اسلام کے دفتر میں شاہی امام پنجاب مولانا محمد عثمان رحمانی لدھیانوی نے ایک پریس کانفرنس کی۔ اس میں انھوں نے بتایا کہ کیرالہ سے مکہ پیدل حج کے لیے جا رہے شہاب چتور کو پاکستانی حکومت نے اپنے ملک سے گزرنے کی اجازت دینے سے منع کر دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’شہاب ان دنوں پنجاب سے گزر رہے ہیں تو ان سے کئی بار ملاقات ہوئی۔ یہ بات سامنے آئی ہے کہ دہلی واقع پاکستانی سفارتخانہ نے پیدل حج کرنے جا رہے مسافر کو دھوکہ دیا ہے۔‘‘

Published: undefined

دراصل پاکستان کے دہلی واقع سفارتخانہ نے پہلے تو شہاب چتور کو یقین دلایا تھا کہ آپ پیدل حج سفر شروع کر دیجیے، جب آپ ہندوستان-پاکستان سرحد کے قریب پہنچو گے تو آپ کو پاکستان کا ویزا دیا جائے گا۔ اُس وقت پاکستانی سفارتخانہ نے یہ دلیل دی تھی کہ پہلے ویزا دینے سے اس کی مدت ختم ہو جائے گی۔ اس لیے سرحد پر پہنچتے ہی شہاب چتور کو ویزا دے دیا جائے گا۔

Published: undefined

شاہی امام پنجاب کا کہنا ہے کہ جب شہاب چتور تقریباً تین ہزار کلومیٹر پیدل سفر کر کے واگھہ بارڈر کے قریب پہنچ گئے ہیں تو پاکستانی حکومت نے اپنی عادت کے مطابق اب ویزا دینے سے صاف انکار کر دیا ہے۔ پاکستان کے افسروں کے اس رویہ سے حیرت ہے۔ حالانکہ دھوکہ دینا پاکستان کی پرانی عادت ہے۔ شاہی امام نے کہا کہ ہندوستان کے مسلمانوں نے کبھی پاکستان حکومت سے کچھ نہیں چاہا۔ 75 سالوں میں پہلی بار ایک ہندوستانی مسلمان پیدل حج کے لیے جب مکہ شریف جا رہا ہے تو پاکستان اس کو اپنی زمین سے گزرنے بھی نہیں دینا چاہتا۔

Published: undefined

شاہی امام مولانا محمد عثمان رحمانی لدھیانوی کا کہنا ہے کہ صرف اس لیے پاکستان کی حکومت شہاب چتور کو ٹرانزٹ ویزا نہیں دے رہی ہے کیونکہ وہ ایک ہندوستانی مسلمان ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’پاکستان کو شرم آنی چاہیے۔ دنیا بھر میں اسلام کے نام پر ڈھنڈورا پیٹنے والا ملک شہاب چتور کے سفر حج کی راہ میں روڑے اٹکا رہا ہے۔‘‘ مولانا عثمان رحمانی نے بتایا کہ اس سلسلے میں انھوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ای میل کے ذریعہ خط لکھ دیا ہے اور یہ مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کی جگہ چین کے راستے مکہ جانے کے لیے حکومت ہند شہاب چتور کی مدد کرے، تاکہ پوری دنیا کے اسلامی ممالک کے سامنے پاکستان کا دوغلا چہرہ بے نقاب ہو سکے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined