قومی خبریں

بنگال میں صدر راج: متھن چکرورتی کے بیان پر شتروگھن سنہا کا طنز، کہا- ‘وہ کوئی سیاسی شخص نہیں ہیں’

شتروگھن سنہا نے متھن چکرورتی کے صدر راج سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایک اچھے اداکار اور دوست ہیں، مگر سیاست میں انہیں لایا گیا ہے اور وہ کوئی سیاسی شخصیت نہیں ہیں

<div class="paragraphs"><p>شتروگھن سنہا /&nbsp; تصویر: آئی اے این ایس</p></div>

شتروگھن سنہا /  تصویر: آئی اے این ایس

 

بی جے پی لیڈر اور بالی ووڈ اداکار متھن چکرورتی کے بنگال میں صدر راج نافذ کرنے کے بیان پر ٹی ایم سی کے رکن پارلیمنٹ شتروگھن سنہا کا رد عمل سامنے آیا ہے۔ پٹنہ میں ہفتہ (19 اپریل) کو نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’’متھن چکرورتی میرے دوست ہیں، میں انہیں ایک اچھے اداکار اور ایک اچھے دوست کے طور پر جانتا ہوں، لیکن وہ کوئی سیاسی شخص نہیں ہیں۔ انہیں سیاست میں لایا گیا ہے۔‘‘

Published: undefined

شتروگھن سنہا نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے آگے کہا کہ ’’وہ رکن اسمبلی، رکن پارلیمنٹ یا کونسلر نہیں رہے ہیں۔ وہ ایک بار راجیہ سبھا رکن بنے تھے، وہ بھی مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی وجہ سے، راجیہ سبھا میں ان کے ساتھ کچھ معاملہ ہوا تھا، اس لیے انہیں راجیہ سبھا کو چھوڑنا پڑا تھا۔‘‘ ٹی ایم سی رکن پارلیمنٹ نے اس حوالے سے مزید کہا کہ ’’متھن چکرورتی بی جے پی کے دباؤ میں کچھ کہہ رہے ہیں یا ان کو کہنا پڑ رہا ہے میں اس بارے میں زیادہ کچھ نہیں بولوں گا، میں متھن کے بارے میں کبھی کچھ نہیں کہوں گا۔‘‘

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ بی جے پی لیڈر متھن چکرورتی نے ہفتہ کو مغربی بنگال میں ہوئے حالیہ تشدد کے حوالے سے کہا تھا کہ ’’مرشدآباد میں مہلک تشدد کے پیش نظر مغربی بنگال میں صدر راج نافذ کیا جائے۔ انتخاب کے دوران کم از کم 2 ماہ تک مغربی بنگال میں فوج تعینات کی جائے۔‘‘ متھن چکرورتی نے اس حوالے سے مزید کہا کہ ’’میں نے وزیر داخلہ سے کے کئی بار گزارش کی ہے اور اب بھی کر رہا ہوں کہ انتخاب کے وقت کم از کم 2 ماہ کے لیے بنگال میں فوج تعینات کی جائے تاکہ منصفانہ انتخاب ہو سکے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined