قومی خبریں

کورونا سے 4.8 لاکھ نہیں، 47 لاکھ لوگوں کی جان گئی، مودی جھوٹ بولتے ہیں، سائنس نہیں! راہل گاندھی

راہل گاندھی نے کہا کہ کورونا سے 47 لاکھ ہندوستانیوں کی موت ہوئی، 4.8 لاکھ نہیں، انہوں نے کہا کہ حکومت ان کنبوں کا احترام کرے، جنہوں نے اپنوں کو کھو دیا اور انہیں 4-4 لاکھ کا معاوضہ فراہم کیا جائے

راہل گاندھی، تصویر ٹوئٹر @INCIndia
راہل گاندھی، تصویر ٹوئٹر @INCIndia inc.in

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ملک میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات پر ایک بار پھر مودی حکومت کو ہدف تنقید بنایا ہے۔ ہندوستان میں کورونا کی وجہ سے ہونے والی اموات کے ڈبلیو ایچ او (عالمی ادارہ صحت) کے اعداد و شمار کو شیئر کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ مودی جھوٹ بولتے ہیں، سائنس نہیں!

Published: undefined

راہل گاندھی نے ٹوئٹر پر لکھا، ’’کووڈ وبا کی وجہ سے 47 لاکھ ہندوستانی ہلاک ہوئے۔ 4.8 لاکھ نہیں جیسا کہ حکومت نے دعویٰ کیا ہے۔ مودی جھوٹ بولتے ہیں، سائنس جھوٹ نہیں بولتی! ان خاندانوں کا احترام کریں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا۔ مرنے والوں کے لواحقین کو 4-4 لاکھ روپے کا معاوضہ فراہم کیا جائے۔

Published: undefined

خیال رہے کہ عالمی ادارہ صحت کی ایک نئی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس کے نتیجے میں اندراج کردہ اموات سے 3 گنا زیادہ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اسی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اب تک جن اموات کو شمار نہیں کیا گیا ان میں سے تقریباً نصف کا تعلق ہندوستان سے ہے۔ عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں کورونا کے سبب 47 لاکھ افراد کی جان چلی گئی۔

Published: undefined

رپورٹ کے مطابق اموات کے اصل اعداد و شمار حکومت ہند کے بتائے ہوئے اعداد و شمار سے 10 گنا زیادہ ہیں۔ دوسری جانب حکومت ہند نے کورونا سے اموات پر دیے گئے عالمی ادارہ صحت کے اعداد و شمار کو مسترد کر دیا ہے۔ ہندوستان کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کورونا کے سبب 4.8 لاکھ لوگوں کی جان گئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو

  • ,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/42d377ce-03f0-44a9-9109-0835cfddc935/WhatsApp_Image_2024_05_04_at_5_59_30_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    کانگریس امیدوار جئے پرکاش اگروال نے چاندنی چوک لوک سبھا سیٹ سے پرچۂ نامزدگی داخل کیا