قومی خبریں

شاہ رخ کے بیٹے آرین خان کو ہر جمعہ این سی بی دفتر میں حاضری سے ملی راحت

آرین کے وکیل نے بامبے ہائی کورٹ میں کہا کہ یہ ایک چھوٹی سی ترمیم ہے، وہ لوگ این سی بی کو پوری طرح سے تعاون کریں گے، وہ جب چاہیں گے تب آرین وہاں جائے گا۔

آرین خان، تصویر آئی اے این ایس
آرین خان، تصویر آئی اے این ایس 

ممبئی: ممبئی کروز ڈرگس کیس میں مشروط ضمانت کے بعد شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کو ہر جمعہ این سی بی دفتر میں حاضری لگانی پڑ رہی تھی۔ لیکن اب اس حاضری سے انھیں راحت مل گئی ہے۔ بامبے ہائی کورٹ نے آرین خان کی ترمیم شدہ ضمانت عرضی کو منظور کرتے ہوئے ان کے حق میں فیصلہ سنایا ہے۔ اب آرین کو ہر جمعہ این سی بی دفتر پہنچنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

Published: undefined

دراصل ضمانت میں ترمیم سے متعلق بامبے ہائی کورٹ میں آرین خان کی جانب سے عرضی داخل کی گئی تھی۔ اس میں ہر جمعہ این سی بی دفتر میں حاضری کو ہٹانے کی گزارش کی گئی اور ساتھ ہی کچھ باتیں بھی عدالت کے سامنے رکھی گئیں۔ عرضی میں کہا گیا کہ وہ جب بھی این سی بی دفتر جاتے ہیں تو بڑی تعداد میں پریس وہاں موجود رہتی ہے۔ ان کی تصویریں لی جاتی ہیں اور بے وجہ کے سوالات کیے جاتے ہیں۔ اس کے لیے کئی پولیس افسران بھی تعینات کیے جاتے ہیں جن کی ضرورت دوسرے مقامات پر زیادہ ہے۔

Published: undefined

ترمیم شدہ عرضی کے تعلق سے آرین کے وکیل امت دیسائی اور این سی بی کے وکیل شری رام شیرست عدالت میں موجود تھے۔ این سی بی کی طرف سے اس ترمیم کی کچھ خاص مخالفت نہیں کی گئی۔ وکیل شری رام نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ آرین جانچ میں تعاون کرے اور ممبئی ہو یا دہلی، اسے جب بھی بلایا جائے تو وہ آئے۔

Published: undefined

اس موقع پر آرین کے وکیل نے کہا کہ یہ ایک چھوٹی سی ترمیم ہے۔ وہ لوگ این سی بی کو پوری طرح سے تعاون کریں گے، وہ جب چاہیں گے تب آرین وہاں جائے گا۔ ابھی دہلی میں جانچ چل رہی ہے تو اگر وہ چاہتے ہیں کہ آرین دہلی جائے تو وہ جائے گا۔ لیکن ابھی جب بھی آرین کو این سی بی دفتر جانا پڑتا ہے تو بڑی تعداد میں پولیس کا بندوبست کیا جاتا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ وہ ممبئی شہر کے دوسرے کام کریں، جہاں ان کی زیادہ ضرورت ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/15c9d869-8196-44e5-9265-8830c9c81b22/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_58_55_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع