قومی خبریں

خاتون آئی اے ایس افسر کے کرائے کے گھر میں سیکس ریکیٹ کا پردہ فاش، پولیس کی چھاپے ماری میں 4 لڑکیاں اور 5 لڑکےگرفتار

سرویش دویدی نے ابتدائی طور پر خاتون افسر کو گمراہ کرنے کے لیے اپنی فیملی کو کرائے کے مکان میں رکھا تھا، کچھ عرصے بعد اس نے فیملی کو اپنے پرانے گھر میں منتقل کر دیا، وہاں غیر اخلاقی سرگرمیاں شروع کردیں

علامتی، تصویر آئی اے این ایس
علامتی، تصویر آئی اے این ایس 

 اترپردیش کے پریاگ راج میں ایک آئی اے ایس افسر کے گھر پر چل رہےجسم فروشی کے اڈے کا پردہ فاش ہونے سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے۔ گزشتہ روز پریاگ راج پولیس نے کیڈ گنج واقع ایک خاتون آئی اے ایس افسر کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا اورجسم فروشی کے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا۔ ’آج تک‘ کی رپورٹ کے مطابق 3 ماہ قبل سرویش دویدی نامی شخص نے اپنے خاندان کے ساتھ رہنے کا وعدہ کرکے 15,000 روپے ماہانہ کرائے پر مکان لیا تھا۔ کچھ دن بعد ہی محلے کے لوگوں کو وہاں مشتبہ سرگرمیوں اور رات گئے لڑکے اور لڑکیوں کے آنے جانے سے شک ہوا جس کی اطلاع انہوں نے پولیس کو دی۔ جب پولیس ٹیم نے گھر پر چھاپہ مارا تو وہاں الگ الگ کمروں سے 4 لڑکیاں اور سرغنہ سمیت 5 لڑکوں کو قابل اعتراض حالت میں حراست میں لیاگیا۔

Published: undefined

سرویش دویدی نے ابتدائی طور پر خاتون افسر کو گمراہ کرنے کے لیے اپنی فیملی کو اس مکان میں رکھا تھا۔ کچھ عرصے بعد اس نے فیملی کو اترسوئیا واقع اپنے پرانے گھر میں منتقل کر دیا اور وہاں غیر اخلاقی سرگرمیاں شروع کردیں۔ دویدی نے مکان کے ایگریمنٹ میں کہا تھا کہ وہ اپنے خاندان کے ساتھ رہے گا لیکن جلد ہی یہ جگہ جسم فروشی کا اڈہ بن گئی۔

Published: undefined

پولیس کے چھاپے کے دوران گرفتار کی گئی لڑکیوں میں سے ایک مغربی بنگال اور دوسری وارانسی کی رہنے والی ہے، جب کہ دیگر دو پریاگ راج کی ہی رہنے والی ہیں۔ گرفتار کیے گئے چاروں لڑکے مقامی باشندے بتائے جارہے ہیں۔پولیس کارروائی کے وقت سرغنہ سرویش دویدی، گھر کے باہر نگرانی کر رہا تھا تاکہ کسی کو شک نہ ہو لیکن پولیس نے اسے بھی دبوچ لیا۔

Published: undefined

واردات کے حوالے سے کیڈ گنج کے مقامی باشندوں نے بتایا کہ گھر میں نامعلوم لوگوں کی مسلسل آمد ورفت سے یہاں کا ماحول خراب ہورہا تھا۔ پولیس نے جب گھر کا دروازہ کھلوانے کی کوشش کی تو اندر سے کوئی جواب نہیں ملا جس کے بعد پولیس ٹیم نے جبراً اندرگھس کر ملزمین کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ فی الحال تمام ملزمین کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined