قومی خبریں

مہاراشٹر کے کولہاپور واقع کیمیکل کمپنی میں شدید آتشزدگی، پوری کمپنی جل کر خاک، رہ رہ کر ہو رہے دھماکے

آگ لگنے کی خبر ملتے ہی کمپنی کے ملازمین باہر کی طرف بھاگ نکلے تھے اس وجہ سے کسی کو نقصان نہیں پہنچا، لیکن لاکھوں کی ملکیت جل کر پوری طرح خاک ہو گئی۔

علامتی، تصویر آئی اے این ایس
علامتی، تصویر آئی اے این ایس 

مہاراشٹر واقع کولہاپور کی ایک کیمیکل فیکٹری میں شدید آتشزدگی کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کولہاپور میں گوکل کے شرگاؤں واقع ایم آئی ڈی سی علاقے میں موجود کیمیکل فیکٹری اب بھی دہک رہی ہے اور رہ رہ کر دھماکے کی آواز سنائی دے رہی ہے۔ ہفتہ کے روز دوپہر تقریباً 3 بجے کیمیکل کمپنی میں یہ آگ لگی اور تھوڑی ہی دیر میں اس نے خطرناک شکل اختیار کر لی۔ 5 بجے کے بعد بھی اس آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔

Published: undefined

موصولہ اطلاع کے مطابق آگ سب سے پہلے کمپنی کے سیرافلیکس یونٹ میں لگی اور اس کے بعد اس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری کمپنی کو اپنی زد میں لے لیا۔ یہ کمپنی کولہاپور کے جس علاقے میں موجود ہے وہ شہر سے تھوڑا ہٹ کر صنعتی علاقے میں واقع ہے۔ تازہ خبروں میں بتایا جا رہا ہے کہ آگ کی شدت کو کافی حد تک کم کر لیا گیا ہے، لیکن پوری طرح اس پر قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔ پورے علاقہ میں دھواں پھیلا ہوا ہے اور اچھی بات یہ ہے کہ کسی کے بھی جاں بحق یا زخمی ہونے کی خبر نہیں ہے۔

Published: undefined

آگ لگنے کی خبر ملتے ہی کمپنی کے ملازمین باہر کی طرف بھاگ نکلے تھے اس وجہ سے کسی کو نقصان نہیں پہنچا، لیکن لاکھوں کی ملکیت جل کر پوری طرح خاک ہو گئی۔ حالانکہ کسی بھی انہونی سے نمٹنے کے لیے ایمبولنس جائے واقعہ پر موجود ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ آگ لگنے کی خبر ملنے کے 10 منٹ کے اندر ہی فائر بریگیڈ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی تھی، لیکن آگ شدید ہونے کی وجہ سے نقصان ہونے سے نہیں روکا جا سکا۔ کیمیکل فیکٹری ہونے کی وجہ سے آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ شام 5 بجے کے بعد بھی دھوئیں کی لپٹیں کولہاپور کے قومی شاہراہ سے ہی کافی اونچائی تک دکھائی دے رہی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • دہلی کے بعد احمد آباد میں بھی اسکولوں کو بم کی دھمکی بھرا ای-میل موصول، پولیس تحقیقات شروع