
آئی اے این ایس
نئی دہلی: شمالی ہندوستان کے بڑے حصے اس وقت شدید سردی، سرد لہر اور گھنے کہرے کی لپیٹ میں ہیں۔ اتر پردیش اور بہار میں کڑاکے کی سردی نے معمولاتِ زندگی متاثر کر دیے ہیں، جبکہ دہلی این سی آر میں گزشتہ چند دنوں سے کہرے اور سرد ہواؤں کا تسلسل برقرار ہے۔ محکمہ موسمیات ہند کے مطابق 23 دسمبر سے موسم کے مزاج میں جزوی تبدیلی متوقع ہے، تاہم مہینے کے اختتامی دنوں میں سردی کی شدت بڑھ سکتی ہے۔
Published: undefined
دہلی این سی آر میں منگل سے آسمان صاف رہنے اور ہلکی دھوپ نکلنے کے آثار ہیں۔ اس دوران 10 سے 25 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔ محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ 23 سے 26 دسمبر کے درمیان زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجۂ حرارت میں بڑی گراوٹ کا امکان نہیں لیکن 27 اور 28 دسمبر کو زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 19 ڈگری سیلسیس جبکہ کم سے کم 6 ڈگری سیلسیس تک گر سکتا ہے، جس سے سردی مزید تیز محسوس ہوگی۔
Published: undefined
اتر پردیش کے کئی اضلاع میں گھنے کہرے اور ایکسٹریم کولڈ ڈے کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ ان علاقوں میں حدِ نگاہ 50 میٹر تک محدود رہنے کا خدشہ ہے۔ پریاگ راج، کانپور، لکھنؤ، وارانسی، سون بھدر، مرزا پور، چندولی، سنت روی داس نگر، جونپور، غازی پور، اعظم گڑھ، سلطان پور اور امبیڈکر نگر میں شدید سردی کے ساتھ کہرے کی صورتحال بن سکتی ہے۔ موسم کے ماہرین نے شہریوں اور مسافروں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دی ہے۔
Published: undefined
محکمۂ موسمیات کے مطابق ایودھیا، پریاگ راج، فتح گڑھ، لکھنؤ، فُرصت گنج، باندا، کشی نگر، اعظم گڑھ، چُرک، وارانسی، کانپور، کنوج اور بہرائچ میں منگل کے روز گھنے کہرے کے باعث حدِ نگاہ 50 میٹر تک رہ سکتی ہے۔ ایسے میں سڑکوں پر گاڑیاں آہستہ چلانے اور فوگ لائٹس کے استعمال پر زور دیا گیا ہے۔ لکھنؤ میں دن کا درجۂ حرارت 23 اور رات کا 12 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہنے کا امکان ہے۔
Published: undefined
بہار میں پٹنہ سمیت بیشتر اضلاع میں تیز پچھوا ہواؤں کے باعث شیت لہر کا اثر نمایاں رہے گا۔ گیا، ارول، نالندہ اور جہان آباد کے بعض مقامات پر خطرناک شیت لہر چلنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ سیتامڑھی اور شیوہر میں گھنا کہرا چھانے کی پیش گوئی ہے۔ حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ سردی سے بچاؤ کے اقدامات اپنائیں اور موسمی انتباہات پر نظر رکھیں۔
Published: undefined