تصویرویڈیو گریب سوشل میڈیا
نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر ہفتہ کی رات بھگدڑ مچنے سے 18 افراد جاں بحق ہوگئے۔ کئی دوسرے لوگ زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے ایل این جے پی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 9 خواتین، 5 بچے اور 4 مرد شامل ہیں۔
Published: undefined
دہلی کے ایل جی وی کے سکسینہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں اموات کی تصدیق کی۔ یہ واقعہ رات 10 بجے کے قریب پلیٹ فارم 13 اور 14 پر پیش آیا، جب ہزاروں عقیدت مند پریاگ راج مہاکمبھ جانے کے لیے اپنی ٹرینوں میں سوار ہونے کے لیے جمع تھے۔
Published: undefined
نیوز پورٹل ’آج تک‘ پر شائع خبر کے مطابق دہلی فائر سروس کو ہنگامی کال موصول ہوئی اور فوری طور پر 4 فائر انجنوں کو نئی دہلی ریلوے اسٹیشن روانہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ ایمبولینس کو موقع پر بھیجا گیا ۔ ریلوے پولیس اور دہلی پولیس نے زخمیوں کو ایل این جے پی اور لیڈی ہارڈنگ اسپتال میں داخل کرایا۔ ریلوے حکام نے ان دعوؤں کی تردید کی کہ نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ زیادہ بھیڑ اور افراتفری کی وجہ سے ہوئی اور کہا کہ یہ واقعہ پلیٹ فارم پر مہا کمبھ کے ہزاروں عقیدت مندوں کے جمع ہونے کے بعد پیش آیا۔
Published: undefined
کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے اتوار کے روز نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ کو لے کر مرکز پر سخت حملہ کیا اور ایسے حالات میں شفافیت اور جوابدہی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے حکومت سے کہا کہ وہ فوری طور پر مرنے والوں اور زخمیوں کی صحیح تعداد ظاہر کرے۔
Published: undefined
دہلی کے کارگزار وزیراعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کی رہنما آتشی نے ایل این جے پی اسپتال کا دورہ کیا، جہاں زخمیوں کو علاج کے لیے داخل کرایا گیا ہے۔ زخمیوں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا، 'جان گنوانے والوں کے اہل خانہ کو مطلع کر دیا گیا ہے۔ یہ ایک افسوسناک واقعہ ہے۔ ہمارے دو ارکان اسمبلی یہاں ہیں۔ میں نے اسپتال انتظامیہ سے کہا ہے کہ اگر کسی متاثرہ خاندان کو کسی قسم کی مدد کی ضرورت ہو تو وہ ارکان اسمبلی کو بتائیں۔‘‘
Published: undefined
بھگدڑ کے بعد دہلی بی جے پی کے صدر وریندر سچدیوا نے نئی دہلی ریلوے اسٹیشن اور ایل این جے پی اسپتال کا دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی وزیر صحت جگت پرکاش نڈا نے ڈاکٹروں اور عہدیداروں سے بات کی ہے اور مناسب ہدایات دی ہیں۔ دہلی حکومت کے چیف سکریٹری نے مختلف اسپتالوں میں ایک بڑی طبی ٹیم کو تعینات کیا ہے اور ریلوے نے پریاگ راج کے لیے تین خصوصی ٹرینوں کا انتظام کیا ہے۔
Published: undefined
ایل این جے پی اسپتال ذرائع کے مطابق 6 لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے آر ایم ایل اسپتال لے جایا گیا ہے، 9 لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے مولانا آزاد میڈیکل کالج بھیج دیا گیا ہے۔ تمام زخمیوں کی حالت مستحکم ہے۔ اسی دوران دو زخمی لیڈی ہارڈنگ میڈیکل کالج میں علاج کے دوران دم توڑ گئے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined