
آئی اے این ایس
ممبئی: ممبئی کے ملونڈ ویسٹ علاقے میں میٹرو تعمیراتی کام کے دوران پیش آئے حادثے میں ایک شخص کی موت ہو گئی جبکہ تین دیگر افراد شدید زخمی ہو گئے۔ حادثے کے بعد کانگریس رکن پارلیمنٹ ورشا گائیکواڑ نے ریاستی حکومت اور ممبئی میٹروپولیٹن ریجن ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایم ایم آر ڈی اے) کو نشانہ بناتے ہوئے سخت سوالات اٹھائے ہیں۔
Published: undefined
اطلاعات کے مطابق ہفتہ کی دوپہر تقریباً 12 بج کر 15 منٹ پر ایل بی ایس روڈ پر ملونڈ فائر اسٹیشن کے قریب زیر تعمیر میٹرو پلر کے پیراپیٹ سیگمنٹ کا ایک حصہ اچانک ٹوٹ کر نیچے جا گرا۔ یہ حصہ سڑک سے گزر رہے ایک آٹو رکشہ پر گرا جس کے نتیجے میں رام دھن یادو نامی شخص کی موت ہو گئی۔ حادثے میں راجکمار اندر جیت یادو، مہندر پرتاپ یادو اور دیپا روحیہ شدید زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ راجکمار اندر جیت یادو کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ ایک کار بھی اس واقعے کی زد میں آ کر متاثر ہوئی۔
Published: undefined
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ممبئی فائر بریگیڈ، مقامی پولیس، میٹرو عملہ اور میونسپل حکام موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کی گئیں۔ حادثے کے باعث ایل بی ایس روڈ پر ٹریفک کی روانی بھی متاثر رہی۔
ورشا گائیکواڑ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر واقعے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ترقی ضروری ہے، لیکن شہریوں کی جان خطرے میں ڈال کر نہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا حکومت اور ایم ایم آر ڈی اے اس حادثے کی ذمہ داری قبول کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب مصروف سڑک پر میٹرو کا کام جاری تھا تو حفاظتی اصول صرف کاغذوں تک کیوں محدود رہے۔ ٹریفک کے لیے مناسب حفاظتی انتظامات کیوں نہیں کیے گئے۔
Published: undefined
انہوں نے مزید کہا کہ میٹرو منصوبے کی رفتار دکھانے کے لیے کیا اس کی معیاریت اور تکنیکی حفاظت کو نظرانداز کیا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق ہر بار ایسے واقعات کے بعد صرف جانچ کا اعلان کیا جاتا ہے، لیکن حقیقی ذمہ داری طے نہیں کی جاتی۔
ایم ایم آر ڈی اے نے ابتدائی بیان میں کہا ہے کہ واقعے کی جانچ کی جا رہی ہے اور حادثے کی اصل وجہ کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔ حکام نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ذمہ داروں کے خلاف مناسب کارروائی کی جائے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined