قومی خبریں

اروند کیجریوال کو ای ڈی کی جانب سے ساتواں سمن جاری، 26 فروری کو حاضر ہونے کی ہدایت

عام آدمی پارٹی نے 19 فروری کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے طلبی نوٹس کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کو بار بار نوٹس بھیجنے کی بجائے عدالت کے فیصلے کا انتظار کرنا چاہیے

دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال / قومی آواز / وپن
دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال / قومی آواز / وپن 

نئی دہلی: دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کو ای ڈی کی جانب سے ساتواں سمن موصول ہوا ہے۔ ای ڈی نے جمعرات 22 بائیس فروری کو انہیں سمن ارسال کرتے ہوئے پیر کو پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا ہے۔ اس سے قبل اروند کیجریوال کو پیر 19 فروری 2024 کو ای ڈی کے سامنے پیش ہونا تھا لیکن وہ حاضر نہیں ہوئے۔ دہلی کے مبینہ شراب گھوٹالے میں منی لانڈرنگ کی تحقیقات کر رہی ای ڈی نے کیجریوال کو پوچھ گچھ کے لیے سمن جاری کیا تھا۔

Published: undefined

ای ڈی کے سمن کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے عام آدمی پارٹی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ای ڈی کے سمن کی درستگی کا مسئلہ اب عدالت میں ہے۔ ای ڈی نے خود عدالت سے رجوع کیا ہے۔ بار بار سمن بھیجنے کے بجائے ای ڈی کو عدالت کے فیصلے کا انتظار کرنا چاہیے۔ یہ چھٹا موقع تھا جب کیجریوال ای ڈی کے سمن کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔

Published: undefined

خیال رہے کہ ای ڈی نے کیجریوال کو پہلا سمن 2 نومبر 2023 کو بھیجا تھا۔ وہ اس سمن پر پیش نہیں ہوئے۔ ای ڈی نے دوسرا سمن 21 دسمبر 2023 کو بھیجا، اس میں بھی دہلی کے وزیر اعلیٰ پیش نہیں ہوئے۔ 3 جنوری 2024 کو ای ڈی نے اروند کیجریوال کو تیسرا سمن بھیجا، لیکن وہ حاضر نہیں ہوئے۔ 17 جنوری 2024 کو ای ڈی نے چوتھا سمن بھیجا لیکن کیجریوال ایک بار پھر غیر حاضر رہے۔ 2 فروری 2024 کو ای ڈی نے پانچواں سمن بھیجا لیکن کیجریوال حاضر نہیں ہوئے۔ 14 فروری کو چھٹا سمن بھیجنے کے بعد، ای ڈی نے 19 فروری کو بلایا لیکن کیجریوال دوبارہ حاضر نہیں ہوئے۔

Published: undefined

اس سے پہلے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے چھ سمن کے بعد 17 فروری کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ای ڈی کی عدالت میں سماعت میں شرکت کی تھی۔ اروند کیجریوال کے وکیل نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی تھی۔ وکیل نے عدالت کو بتایا کہ وہ اسمبلی اجلاس کی وجہ سے پیش نہیں ہو سکے۔ کیجریوال نے عدالت کو بتایا تھا کہ میں آنا چاہتے تھے لیکن بجٹ اور تحریک اعتماد کی وجہ سے نہیں آ سکے، نیز وہ اگلی تاریخ پر خود حاضر ہو جائیں گے۔ ای ڈی نے اس کی مخالفت نہیں کی۔ اب اس کیس کی اگلی سماعت 16 مارچ کو ہونی ہے۔.

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined