فائل تصویر آئی اے این ایس
سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کی میت ایمس سے ان کی رہائش گاہ پہنچ گئی ہے ۔ کانگریس کی سینئر رہنما سونیا گاندھی دہلی میں سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کی رہائش گاہ گئیں ۔سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ نے 26 دسمبر 2024 کو ایمس میں آخری سانس لی۔ سابق وزیراعظم 92 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔
Published: undefined
حکومت ہند نے 27 دسمبر 2024 کو طے شدہ تمام پروگراموں کو منسوخ کر دیا ہے اور 7 روزہ قومی سوگ کا اعلان کر دیا ہے۔ ڈاکٹر منموہن سنگھ کی آخری رسومات پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق کابینہ کا اجلاس جمعہ کو صبح 11 بجے ہوگا۔
Published: undefined
سابق وزیر اعظم کو جمعرات کی شام بے ہوش ہونے کے بعد ایمس میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں ان کی موت ہو گئی۔ وہ طویل عرصے سے صحت سے متعلق مسائل کا سامنا کر رہے تھے۔ اس سے قبل بھی وہ کئی بار خرابی صحت کی وجہ سے اسپتال میں داخل ہوچکے ہیں۔
Published: undefined
سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کے انتقال پر کانگریس نے اپنے تمام سرکاری پروگرام بھی منسوخ کر دیے ہیں۔ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ کے سی وینوگوپال نے کہا کہ سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کے اعزاز میں یوم تاسیس کی تقریبات سمیت انڈین نیشنل کانگریس کے تمام سرکاری پروگراموں کو اگلے سات دنوں کے لیے منسوخ کر دیا گیا ہے۔ اس میں تمام احتجاج اور آؤٹ ریچ پروگرام شامل ہیں۔ پارٹی کے پروگرام 3 جنوری 2025 کو دوبارہ شروع ہوں گے۔ اس سوگ کے دوران پارٹی پرچم سرنگوں رہے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined