قومی خبریں

داعش کے حملے میں عراقی فوج کا سینئر کمانڈر عبد الواحد محمد اللامی ہلاک

عراقی فوج کے اعلان کے مطابق 29 ویں بریگیڈ کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل احمد عبد الواحد محمد اللامی مغربی صوبے الانبار میں داعش کے حملے میں ہلاک ہو گئے

داعش کے حملے میں عراقی فوج کا سینئر کمانڈر ہلاک
داعش کے حملے میں عراقی فوج کا سینئر کمانڈر ہلاک 

عراقی فوج کے اعلان کے مطابق 29ویں بریگیڈ کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل احمد عبد الواحد محمد اللامی مغربی صوبے الانبار میں دہشت گرد تنظیم داعش کے حملے میں ہلاک ہو گئے۔ یہ بات منگل کی شب مشترکہ آپریشنز کی کمان کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتائی گئی۔

Published: 29 Jul 2020, 1:11 PM IST

بیان کے مطابق منگل کی شام ہیت ضلع کے علاقے العکبہ میں داعش کے اس حملے میں اللامی کے علاوہ فوج کا ایک لیفٹننٹ بھی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ اس دوران دہشت گرد تنظیم کے دو جنگجو زخمی ہوئے۔

Published: 29 Jul 2020, 1:11 PM IST

یاد رہے کہ داعش تنظیم نے عراقی سیکورٹی مقامات پر کئی مسلح حملے کیے ہیں۔ ان کارروائیوں میں متعدد افراد ہلاک و زخمی ہوئے۔ عراقی وزارت داخلہ میں انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر جنرل اور انسداد دہشت گردی یونٹ کے سربراہ ابو علی البصری نے چند روز قبل انکشاف کیا تھا کہ داعش تنظیم کی جانب سے بصرہ اور دیگر صوبوں میں دہشت گردی کا ایک "خطر ناک" منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔

Published: 29 Jul 2020, 1:11 PM IST

دوسری جانب عراق میں بین الاقوامی اتحاد کے نائب کمانڈر امریکی جنرل کینیتھ ایکمین نے گذشتہ بدھ کے روز پینٹاگان میں وڈیو کے ذریعے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ "اگر بین الاقوامی اتحاد یہ جانتا بھی ہے کہ داعش تنظیم پر مکمل طور قابو نہیں پایا جا سکے گا تب بھی تنظیم کے مضمحل ہونے سے ہمیں عراق میں اپنے عسکری وجود کو کم کرنے کا موقع مل گیا"۔

Published: 29 Jul 2020, 1:11 PM IST

امریکی جنرل کے مطابق داعش تنظیم کو دیہی علاقوں تک میں پناہ حاصل کرنے میں دشواری کا سامنا ہے۔ تنظیم کی قیادت، مالی حالت، لوجسٹکس اور ذرائع ابلاغ کی صورت حال پہلے جیسی نہیں رہی۔

(العربیہ ڈاٹ نیٹ)

Published: 29 Jul 2020, 1:11 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 29 Jul 2020, 1:11 PM IST