وارانسی: وارانسی کی گیان واپی مسجد میں سخت سیکورٹی کے درمیان دوسرے دن کا سروے صبح کے وقت شروع ہو گیا۔ وارانسی کے پولس کمشنر اے ستیش گنیش نے کہا، “آج دوسرے دن کمیشن کی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ کمیشن کے تمام ارکان اندر جا چکے ہیں اور کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ آج سیکورٹی کو بڑھا دیا گیا ہے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی توجہ دی گئی ہے کہ مندر میں درشن میں لوگوں کو کوئی تکلیف نہ ہو۔‘‘
Published: undefined
اس سے قبل ہفتہ کے روز بھی سروے کیا گیا تھا۔ گزشتہ روز گیان واپی مسجد کے تہہ خانے کے چار کمروں اور مغربی دیوار کا سروے کیا گیا۔ سروے کے بعد مسجد کے احاطے سے باہر آنے والے وشو ویدک سناتن سنگھ کے سربراہ جتیندر سنگھ بسین نے کہا تھا کہ یہاں جو مل رہا ہے وہ تصور سے بھی زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتوار کا سروے بھی اہم ہے۔ بسین نے کہا کہ کچھ تالے کھولے گئے اور کچھ کو توڑنا بھی پڑا۔ سروے کی رپورٹ جلد ہی سب کے سامنے ہوگی۔
Published: undefined
خیال رہے کہ ہفتہ کے روز سروے کے دوران گیان واپی مسجد احاطہ کی حفاظت کے لیے 1500 سے زیادہ پولیس اہلکار اور پی اے سی اہلکار تعینات کیے گئے تھے۔ اس کے ساتھ ہی گیان واپی مسجد احاطہ کے 500 میٹر کے دائرے میں لوگوں کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کر گئی ہے۔ سروے کے وقت ارد گرد کی دکانوں کو بھی بند رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔
Published: undefined
رپورٹ کے مطابق گیان واپی مسجد کے سروے کا کام 65 فیصد مکمل ہو چکا ہے۔ تاہم سروے کے دوران روشنی کی کمی کی وجہ سے ویڈیو گرافی میں کچھ دشواری پیش آئی لیکن، مانا جا رہا ہے کہ آج سروے کا کام مکمل ہو جائے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined