قومی خبریں

طویل ہوتی جارہی وکاس دوبے کی تلاشی و گرفتاری کی مہم

پولیس کو شبہ ہے کہ مڈھ بھیڑ میں مارے جانے کے ڈر سے وکاس دیگر ریاستوں میں خودسپردگی کی کوشش کرسکتا ہے۔ گزشتہ رات پولیس نے وکاس کے رشتہ دار، نوکرانی اور ایک پڑوسی کو گرفتار کیا ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

کانپور: اترپردیش کے ضلع کانپور کے چوبے پور علاقے میں 8 پولیس اہلکار کے بہیمانہ قتل کے کلیدی ملزم وکاس دوبے اور اس کے ساتھیوں کی تلاشی و گرفتاری کی مہم طویل تر ہوتی جارہی ہے۔ آج پانچ دن گزر جانے کے بعد بھی دوبے کے سلسلے میں پولیس کو کوئی سراغ نہیں ملا ہے۔

Published: undefined

پانچ دنوں کے اندر عام ہسٹری شیٹر سے انتہائی مطلوب ملزم بن چکے وکاس دوبے اور اس کے شاطر ساتھیوں کی تلاش میں مشغول یوپی پولیس کی جانچ جیسے جیسے آگے بڑھ رہی ہے اس کے کالے کاروبار اور کارناموں کی داستاں کھل کر سامنے آنے لگی ہے۔ پولیس کے مطابق وکاس کے خوف سےعلاقے کے لوگ جہاں اس کے خلاف منھ کھولنے سے ڈرتے ہیں وہیں پولیس اہلکار پر بھی رعب جھاڑنے میں وہ پیچھے نہیں رہا ہے۔

Published: undefined

اپنے جرائم کو چھپانے کے لئے سیاست کا سہارا لینے والا وکاس دوبے سپاہی سے لے کر داروغہ تک پر ہاتھ اٹھانے میں ذرا بھی تامل نہیں کرتا تھا۔ جس کی وجہ سے پولیس اہلکار بکرو گاؤں جانے سے کتراتے تھے۔ وکاس کے کرائم نیٹ ورک کی کڑی سے کڑی جوڑنے میں مشغول ایس ٹی ایف نے اس کے قریبی اور لین دین کا کاروبار سنبھالنے والے جے واجپائی نامی شخص کواٹھایا ہے جس سے عام جانکاریاں ملنے کی امید ہے۔

Published: undefined

وہیں دوسری جانب شہید سرکل افسر دویندر مشر کی جانب سے اس وقت کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس انند دیو تیواری کو بھیجے گئے وائرل خط کی بھی حقیقت کا پتہ کرنے میں محکمہ پولیس مشغول ہے۔ پولیس کی 50 سے زیادہ ٹیمیں انتہائی مطلوب ملزم کی گرفتاری میں لگائی گئی ہیں۔ یہ ٹیمیں ملزم کی تلاش میں دہلی، مدھیہ پردیش، اتراکھنڈ اور راجستھان کی سرحدوں کے علاوہ پڑوسی ملک نیپال کی سرحد پر بھی نگاہ رکھے ہوئے ہیں۔

Published: undefined

پولیس کو شبہ ہے کہ مڈھ بھیڑ میں مارے جانے کے ڈر سے وکاس دیگر ریاستوں میں خودسپردگی کی کوشش کرسکتا ہے۔ گزشتہ رات پولیس نے وکاس کے رشتہ دار، نوکرانی اور ایک پڑوسی کو گرفتار کیا ہے۔ اس درمیان پولیس انتظامیہ نے شہید سی او کے وائرل خد کی جانچ کی ذمہ داری انسپکٹر جنرل آف پولیس لکشمی سنگھ کو دی ہے۔

Published: undefined

پولیس نے وکاس دوبے کی تلاش میں نیشنل ہائی وے پر واقع ٹولہ پلازہ پر اس کی تصاویر چسپاں کردی گئی ہیں۔ ٹول پلازہ ملازمین کو رسید کاٹنے کے ساتھ گاڑی میں بیٹھے افراد کی شکل دیکھنے کو بھی کہا گیا ہے۔ اس درمیان کانپور کے پولیس اہلکار نے شہید ساتھیوں کے اہل خانہ کی مدد کے لئے اپنے ایک ایک دن کی تنخواہ عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ جمعرات کی رات چوبے پور کے بکرو گاؤں میں قتل کے ایک معاملے میں ہسٹری شیٹر وکاس دوبے کو گرفتار کرنے گئی پولیس ٹیم پر بدمعاشوں نے فائرنگ کردی تھی۔ اس حملے میں ایک پولیس سرکل افسر دویندر کمار مشر کے علاوہ تھانہ انچارج مہیش یادو، چوکی انچارج انوپ کمار، سب۔انسپکٹر نیبولال، چوبے پور تھانے میں تعینات کانسٹیبل سلطان سنگھ، بٹھور تھانے میں تعینات کانسٹیبل راہل، جتیندر اور ببلو شہید ہوگئے تھے جبکہ حادثے میں سات 6 پولیس اہلکار اور ایک عام شہری زخمی ہوئے تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined