قومی خبریں

نئے ٹرانسپورٹ قوانین: 15 ہزار کی اسکوٹی، 23 ہزار کا چالان!

ملک میں یکم ستمبر سے ٹرانسپورٹ کے نئے ضابطوں کا نفاذ عمل میں آ گیا ہے۔ اب ٹرانسپورٹ (نقل و حمل) کے ضابطوں کی خلاف ورزی کرنا کتنا بھاری پڑ سکتا ہے وہ اس خبر سے سمجھا جاسکتا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: ملک میں یکم ستمبر سے ٹرانسپورٹ کے نئے ضابطوں کا نفاذ عمل میں آ گیا ہے۔ اب ٹرانسپورٹ (نقل و حمل) کے ضابطوں کی خلاف ورزی کرنا کتنا بھاری پڑ سکتا ہے وہ اس خبر سے سمجھا جاسکتا ہے۔ مشرقی دہلی کے گیتا کالونی میں رہنے والے دنیش مدان نامی شخص کا ٹرانسپورٹ کے ضابطوں کی خلاف ورزی کرنے کے نتیجے میں گڑگاؤں (گروگرام) میں چالان کٹا۔ چالان کی رقم جتنی ہے اتنی تو اس کی اسکوٹی کی قیمت بھی نہیں!

Published: 04 Sep 2019, 5:10 PM IST

گیتا کالونی میں رہنے والے دنیش دہلی سے متصل گڑگاؤں گئے تھے۔ وہاں ان کا چالان کٹ گیا۔ چالان گڑگاؤں کے ضلع عدالت کے پاس ہوا ہے۔ مختلف ضابطوں کی خلاف ورزی کے معاملوں میں کل 23 ہزار روپیے کا چالان کیا گیا۔

Published: 04 Sep 2019, 5:10 PM IST

دہلی رہائشی دنیش مدان جس کا گڑگاؤں میں 23 ہزار کا چلان کٹا

دنیش دوپہیہ تو چلا رہا تھا مگر اس کے پاس نہ تو لائسنس تھا، نہ ہی گاڑی کے رجسٹریشن کے مصدقہ کاغذات (آر سی) اور نہ ہی بیمہ کے کاغذات تھے۔ علاوہ ازیں پولیوشن سے متعلق مصدقہ کاغذات بھی نہیں تھے۔ ان تمام پر طرہ یہ کہ دنیش نے ہیلمیٹ بھی نہیں پہنا ہوا تھا۔

Published: 04 Sep 2019, 5:10 PM IST

نئے ضابطوں کے مطابق بغیر لائسنس اور آر سی نہ ہونے کا پانچ پانچ ہزار روپیے، گاڑی بیمہ نہ ہونے کا دو ہزار اور ماحولیات کے مصدقہ کاغذات نہ ہونے کا 10 ہزار روپیے کا چالان کیا گیا ہے۔ بغیر ہیلمیٹ کا چالان ایک ہزار روپیے کا ہے اور اس طرح کل 23 ہزار روپیے کا چالان کیا گیا۔

Published: 04 Sep 2019, 5:10 PM IST

چالان دو ستمبر کو دوپہر کے بعد 12 بجکر 55 منٹ پر ہوا ہے۔ چالان کٹنے کی جگہ ضلع عدالت کے مخالف سمت میں ہے۔ چالان پر دنیش مدان نے کہا کہ اسکوٹی کی قیمت ہی 15 ہزار کی ہے تو میں 23 ہزار کا چالان کیوں بھروں؟ خیر پولس نے تو چالان کاٹ دیا ہے۔ دنیش کا عدالت کے لیے چالان ہوا ہے اور انہوں نے ابھی جمع نہیں کیا ہے۔

Published: 04 Sep 2019, 5:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 04 Sep 2019, 5:10 PM IST