قومی خبریں

اتر پردیش میں کل سے کھلیں گے اسکول، لیکن طلبا کو کرنا ہوگا انتظار

یوپی بیسک ایجوکیشن کونسل کی جانب سے یہ جاری ہدایات کے مطابق یکم جولائی سے یوپی کے پرائمری اور اپر پرائمری اسکول کھلیں گے، لیکن اسکول صرف انتظامی کاموں کے لئے کھل سکیں گے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

لکھنؤ: کورونا وبا کی وجہ سے اسکولوں میں چل رہی لگاتار قفل بندی کل سے کھل جائے گی۔ اترپردیش میں سبھی پرائمری اسکول یکم جولائی سے کھل جائیں گے لیکن بچوں کو کلاس روم پہنچ کر اساتذہ سے مستفید ہونے کے لئے ہنوز انتظار کرنا ہوگا۔ یوپی بیسک ایجوکیشن کونسل کی جانب سے یہ جاری ہدایات کے مطابق یکم جولائی سے یوپی کے پرائمری اور اپر پرائمری اسکول کھلیں گے۔ جاری ہدایت کے مطابق اسکول صرف انتظامی کاموں کے لئے کھل سکیں گے۔ ابھی بچوں کی کلاسز آن لائن ہی ہوں گی۔ یہ نظام بیسک ایجوکیشن کونسل کے تحت چلنے والے سرکاری پرائمری اور اپر پرائمری اسکولوں کے لئے کی گئی ہے۔

Published: undefined

پرائیویٹ اسکولوں کے ضمن میں اسکول انتظامیہ کو ٹیچروں و ملازمین کی موجودگی کے ضمن میں فیصلہ کرنے کا حق ہوگا۔ کووڈ پروٹوکول کو دھیان میں رکھ کر ہی انتظام کرنا ہوگا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ سبھی احکامات بیسک ایجوکیشن کونسل کے تحت چلنے والے ایک تا 8 درجہ تک کے لئے ہیں 9 تا 12ویں کے لئے ابھی کوئی واضح ہدایت جاری نہیں کی گئی ہے۔ اس ضمن میں اس جماعت اور اسکول انتظامیہ کے لئے کیا ہدایات دی گئی ہیں ابھی واضح نہیں ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined