قومی خبریں

مدھیہ پردیش میں 21 ستمبر سے جزوری طور پر اسکول کھلیں گے, دہلی میں 5 اکتوبر تک بند رہیں گے

پہلے ایسی رپورٹس تھیں کہ 21 ستمبر سے اسکول جزوی طور پر کھلنے شروع ہوجائیں گے لیکن کورونا کے بڑھتے معاملوں کے پیش نظر زیادہ تر ریاستیں ابھی اسکول کھولنے میں ہچکچا رہی ہیں۔

تصویریو این آئی
تصویریو این آئی 

وزارت داخلہ، حکومت ہند کی جانب سے سرگرمیوں کو مرحلہ وار طریقے سے ان لاک کے سلسلے میں نویں سے بارہویں جماعت تک کے سرکاری اور پرائیویٹ اسکول 21 ستمبر سے جزوری طور پر کھلیں گے۔

Published: undefined

سرکاری اطلاعات کے مطابق معمول کے مطابق کلاسز نہیں ہوں گی لیکن اساتذہ معمول کے مطابق اسکولوں میں دستیاب رہیں گے۔ طلبا کسی موضوع پر اساتذہ سے رہنمائی حاصل کرنے کے لئے اپنے والدین کی اجازت سے مکمل احتیاط برتتے ہوئے اسکول آسکتے ہیں۔ طلبا اور اساتذہ کے درمیان باہمی بات چیت چھوٹے چھوٹے گروپوں میں وقفے وقفے سے کرنی ہوگی۔ کووڈ انفیکشن سے بچاؤ کے لئے اسکولوں کو محکمہ صحت کی جانب سے دیئے گئے اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔

Published: undefined

اساتذہ اور طلبا 6 فٹ کی جسمانی دوری، فیس کور یا ماسک کا استعمال، بار بار صابن سے ہاتھ دھونا اور سنیٹائز کرنے جیسے لازمی طریقوں پر عمل کریں گے۔ اسکول کی سبھی ایسی سطح اور آلات کا کلاس شروع ہونے اور ختم ہونے کے بعد ایک فیصد ہائی پوکلورائڈ کے استعمال سے سنیٹائزیشن کرنا لازمی ہوگا۔ طلبا، اساتذہ یا ملازمین میں بخار، کھانسی یا سانس لینے میں دشواری ہونے پر نزدیکی طبی مراکز کو فوراً مطلع کرکے طبی مشورہ لینا ہوگا۔ اگر وہ شخص پازیٹیو آتا ہے تو پورے احاطے کو چراثیم سے پاک کیا جائے گا۔

Published: undefined

ادھر دہلی دلی میں کورونا وائرس کا اثر بڑھنے کے سبب دلی میں اسکول پانچ اکتوبر تک بند رہیں گے۔دہلی حکومت کے تعلیم کے محکمے نے جمعہ کو اعلان کیا کہ راجدھانی میں سبھی اسکول پانچ اکتوبر تک بند رہیں گے۔ اسکولوں کے بند ہونے کے دوران آن لائن کلاسز پہلے کی طرح جاری رہیں گی۔

Published: undefined

پہلے ایسی رپورٹیں تھیں کہ 21 ستمبر سے اسکول جزوی طور پر کھلنے شروع ہوجائیں گے۔ کورونا وائرس انفیکشن کے بڑھتے معاملوں کے پیش ںظر زیادہ تر ریاستیں ابھی اسکول کھولنے کے معاملے میں ہکچا رہی ہیں۔ آندھرا پردیش، مدھیہ پردیش، ہریانہ جیسی ریاستیں اگرچہ اسکول کھول رہی ہیں۔ دوسری جانب ہماچل پردیش، کرناٹک، گجرات حکومتوں نے اسکول نہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اب اس فہرست میں دلی بھی شامل ہوگئی ہے۔

Published: undefined

دہلی ایجوکیشن ڈائرکٹوریٹ کی جانب سے جاری سرکلر میں اساتذہ اور ملازمین کو ضرورت کے مطابق پرانی رہنما ہدایات کے مطابق اسکول بلایا جاسکتا ہے۔ سرکاری، امداد یافتہ، پرائیویٹ اور میونسپل سمیت دلی کے سبھی اسکولوں کو ہدایت دی گئی ہیں کہ وہ اس سرکلر کے بارے میں ملازمین، والدین اور طلبا کو فون کال / ایس ایم ایس یا دیگر ذرائع سے اطلاع دیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined