قومی خبریں

مہاراشٹر میں اومیکرون کے خطرات کے پیشِ نظر اسکول دوبارہ بند ہوسکتے ہیں: وزیر تعلیم

مہاراشٹر میں کورونا وائرس کے سبب طویل عرصے سے سبھی اسکول بند تھے تقریباً بائیس ماہ کے بعد 15 دسمبر کو تمام اسکول دوبارہ کھولے گئے ہیں۔

اسکول، علامتی تصویر آئی اے این ایس
اسکول، علامتی تصویر آئی اے این ایس 

ممبئی: مہاراشٹر میں اومیکرون کے معاملات میں اضافے کے چلتے اسکولوں کو دوبارہ بند کیا جاسکتا ہے۔ حکومتِ مہاراشٹر میں اسکول ایجوکیشن کی کابینی وزیر پروفیسر ورشا گائیکواڑ نے کہا ہے کہ اگر ریاست مہاراشٹر میں اومیکرون کے معاملات میں اضافہ ہوتا ہے تو اسکولوں کو دوبارہ بند کرنے کا فیصلہ لیا جاسکتا ہے۔ مہاراشٹر میں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ کے معاملات میں اضافہ درج کیا جا رہا ہے۔ اس درمیان مہاراشٹر کی وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ کا بیان اہم مانا جا رہا ہے۔ ورشا گائیکواڑ نے کہا کہ ریاست میں اومیکرون کے معاملات پر ریاستی حکومت نظر رکھے ہوئے ہے۔

Published: undefined

مہاراشٹر میں کورونا وائرس کے سبب طویل عرصے سے سبھی اسکول بند تھے تقریباً بائیس ماہ کے بعد 15 دسمبر کو تمام اسکول دوبارہ کھولے گئے ہیں۔ ممبئی میں اول تا ساتویں کی کلاسیں 15 دسمبر جبکہ پونہ میں 16 دسمبر سے شروع ہوئی تھیں۔ ریاست مہاراشٹر میں ابھی تک اومیکرون کے 65 معاملات سامنے آچکے ہیں، آج تقریباً 11 نئے معاملات کا اضافہ ہوا ہے۔ ممبئی شہر میں متاثرین کی تعداد سب سے زیادہ بتائی جا رہی ہے۔ ممبئی میں اومیکرون کے 30 معاملات درج کئے جاچکے ہیں، جبکہ پونہ میں 10 اور پمپری چنچوڑ میں 12 معاملات سامنے آئے ہیں۔ ریاست مہاراشٹر کے الگ الگ علاقوں میں بھی اومیکرون کے معاملات پائے جانے سے تشویش پھیلی ہوئی ہے، ستارہ عثمان آباد میں تین تین جبکہ کلیان ڈومبیولی میں دو، بلڈانہ، لاتور، ناگپور اور وسئی ویرار میں ایک ایک متاترین ملے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت کے مطابق ملکی سطح پر15 ریاستوں اور مرکز کے زیرانصرام علاقوں میں اومیکرون کے 213 معاملات کو رپورٹ کیا گیا ہے۔

Published: undefined

اومیکرون کے خطرات کے سبب اسکولوں کو دوبارہ بند کرنے کے معاملے میں اساتذہ اور والدین تذبذب کا شکار ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ طویل عرصے کے بعد اسکول دوبارہ شروع ہوئے ہیں ایسے میں انہیں دوبارہ بند کرنا طلبہ و طالبات کی حوصلہ شکنی ہوگی۔ اساتذہ کی تنظیم وکاش کے صدر عامر انصاری کا کہنا ہے کہ اومیکرون کے خطرات کے پیشِ نظر ریاستی حکومت کو فیصلہ لینے کا حق ہے، لیکن دسویں اور بارہویں بورڈ امتحانات کے طلبہ و طالبات کو اس سے مستثنیٰ رکھا جانا چاہئے، کیونکہ بورڈ امتحانات کافی اہم ہوتے ہیں اور ایسے میں آف لائن تعلیمی سلسلے سے طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined