قومی خبریں

تیسرے مرحلے میں امت شاہ، ڈمپل، دگ وجے سمیت کئی بڑے رہنماؤں کی قسمت داؤ پر

تیسرے مرحلے میں وزیر داخلہ امت شاہ، جیوتیرادتیہ سندھیا، شیوراج سنگھ چوہان، دگ وجے سنگھ، ڈمپل یادو، سپریا سولے سمیت کئی بڑے لیڈروں کی قسمت کا فیصلہ ہوگا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس&nbsp;</p></div>

تصویر آئی اے این ایس 

 

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کی انتخابی مہم کا شورکل یعنی  اتوار کی شام پانچ بجے تھم گیا۔ادھر الیکشن کمیشن تیسرے مرحلے کی پولنگ کی تیاریوں کو حتمی شکل دے رہا ہے۔واضح رہے  انتخابی ووٹوں کی گنتی 4 جون کو ہوگی۔

Published: undefined

انتخابات کے تیسرے مرحلے میں وزیر داخلہ امیت شاہ، جیوتیرادتیہ سندھیا، شیوراج سنگھ چوہان، دگ وجے سنگھ، ڈمپل یادو، سپریا سولے سمیت کئی بڑے لیڈروں کی قسمت کا فیصلہ ہوگا۔

Published: undefined

اب تک ملک میں لوک سبھا کے پہلے مرحلے میں 21 ریاستوں کی 102 سیٹوں پر 19 اپریل کو ووٹنگ ہوئی تھی۔ اس کے بعد 26 اپریل کو دوسرے مرحلے میں 88 سیٹوں پر ووٹنگ ہوئی۔ جس کے بعد اب تیسرے مرحلے کی ووٹنگ 7 مئی کو ہوگی۔ جس کے بعد چوتھا مرحلہ 13 مئی، پانچواں مرحلہ 20 مئی، چھٹا مرحلہ 25 مئی اور ساتواں مرحلہ یکم جون کو ہوگا۔ ووٹوں کی گنتی 4 جون کو ہوگی۔

Published: undefined

تیسرے مرحلے کے لیے تمام امیدواروں اور سیاسی جماعتوں نے پورے جوش و خروش سے انتخابی مہم چلائی۔ الیکشن کمیشن تیسرے مرحلے کی ووٹنگ کی تیاریوں میں مصروف ہے۔الیکشن کمیشن ووٹنگ فیصد بڑھانے کے لیے ووٹر بیداری مہم کے کئی پروگرام چلا رہا ہے۔

Published: undefined

تیسرے مرحلے میں 12 ریاستوں کی 94 لوک سبھا سیٹوں کے لیے ووٹنگ ہوگی، جس میں بہار کی پانچ، مدھیہ پردیش کی نو، آسام کی چار، چھتیس گڑھ کی سات، کرناٹک کی 14، گوا کی دو، گجرات کی 25، گجرات کی 11 سیٹیں شامل ہیں۔ مہاراشٹر سے 11، اتر پردیش سے دس، بنگال سے چار اور دمن اور دیو سے دو سیٹیں شامل ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined