قومی خبریں

سرکاری اسکولوں کو ختم نہیں ہونے دیں گے: سنجے سنگھ

سنجے سنگھ نے کہا کہ ہم اسکولوں کو قطعی بند نہیں ہونے دیں گے کیونکہ  انضمام کا مطلب اسکولوں کو ختم کرنا ہے یعنی سرکاری اسکولوں کو بند کرنا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

عام آدمی پارٹی(عاپ) ایم پی سنجے سنگھ نے جمعرات کو کہا کہ اترپردیش میں 27 ہزار سرکاری اسکولوں کو بند کئے جانے کے حکومت کے فیصلے کے خلاف لوگوں میں غصہ ہے اور گاؤں گاؤں میں اس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ شروع ہوگیا۔

Published: undefined

سنجے سنگھ نے یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ گزشتہ چار سالوں میں 42 لاکھ سرکاری اسکولوں کی تعلیم چھوڑی ہے۔ مرکزی وزیر تعلیمات کی رپورٹ کے مطابق ایک سال میں یوپی میں آٹھ لاکھوں بچوں نے سرکاری اسکولوں کی تعلیم چھوڑی ہے اور ریاست کی حکومت اسکول کے اوپر ہی بلڈوزر چلا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 5695 اسکول ایسے ہیں جہاں صرف ایک استاد ہیں۔ صرف علی گڑھ میں ہی 58000بچوں نے سرکاری اسکول کی تعلیم چھوڑ دی۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ پورے اترپردیش میں جہاں جہاں بھی اسکول بند کئے جائیں گے وہاں عام آدمی پارٹی ان گاؤں کے اندر اور ضلع ہیڈکوارٹر پر تحریک چلائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اسکولوں کو قطعی بند نہیں ہونے دیں گے۔ عام آدمی پارٹی اس کی لڑائی لڑنے کا کام کرے گی۔سنجے سنگھ نے کہا کہ انضمام کا مطلب اسکولوں کو ختم کرنا ہے۔ سرکاری اسکولوں کو بند کرنا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined