قومی خبریں

سلمان خان کو پھر دھمکی آمیز پیغام، نامعلوم شخص نے جان سے مارنے اور بم سے کار اڑا دینے کی کہی بات

ممبئی محکمہ ٹرانسپورٹ کے وہاٹس ایپ نمبر پر آئے پیغام میں سلمان خان کو گھر میں گھس کر جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ پولیس نے نامعلوم شخص کے خلاف معاملہ درج کر لیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>سلمان خان / آئی اے این ایس</p></div>

سلمان خان / آئی اے این ایس

 
IANS

سلمان خان کو ایک بار پھر دھمکی ملی ہے۔ اطلاع کے مطابق ایک نامعلوم شخص نے سلمان خان کی کار کو اڑانے کی دھمکی دی ہے۔  اس سلسلے میں پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے۔ فی الحال دھمکی دینے والے شخص کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ اس سے پہلے گینگسٹر لارینس بشنوئی کی طرف سے مبینہ طور پر کئی بار سلمان خان کو دھمکی دی جا چکی ہے۔

Published: undefined

میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی محکمہ ٹرانسپورٹ کے وہاٹس ایپ نمبر پر ایک میسج آیا تھا۔ اس پیغام میں سلمان خان کو گھر میں گھس کر جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ ساتھ ہی ان کی کار کو بھی بم سے اڑا دینے کی بات میسج میں لکھی ہوئی ہے۔ ورلی پولیس اسٹیشن میں نامعلوم شخص کے خلاف معاملہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے دھمکی بھرے پیغام کی جانچ بھی شروع کر دی ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ بشنوئی گینگ کی طرف سے مبینہ طور پر سیاہ ہرن کو مارنے کے معاملے پر سلمان خان کو کئی مرتبہ دھمکی دی جاچکی ہے۔ سیاہ ہرن قتل معاملہ 1998 کا ہے۔ سال 2024 میں بھی اداکار کو دھمکی ملی تھی جس میں مندر جا کر عوامی طور سے معافی مانگنے یا 5 کروڑ روپے دینے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ 30 اکتوبر کو 2 کروڑ روپے کے تااوان کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ ساتھ ہی گزشتہ سال سلمان خان کی رہائش پر گولی باری کے معاملے میں کچھ لوگوں کو گرفتار بھی کیا گیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined