قومی خبریں

تاریخ رقم کرنے کی طرف روس نے بڑھایا قدم، خلاء میں سنائی دے گا ’لائٹس، کیمرہ، ایکشن‘

انسانی تاریخ میں پہلی بار روس ایسا مقام حاصل کرنے جا رہا ہے جس کے بارے میں شاید ہی کسی نے تصور کیا ہو، امریکہ جیسے ملک کو خلائی شعبہ میں پیچھے چھوڑنے کی کوشش کے تحت روس خلاء میں فلم کی شوٹنگ کرے گا۔

تصویر ویڈیو گریب
تصویر ویڈیو گریب HP

انسانی تاریخ میں پہلی مرتبہ روس ایک ایسا مقام حاصل کرنے جا رہا ہے جس کے بارے میں شاید ہی کسی نے تصور کیا ہو۔ امریکہ جیسے ملک کو خلائی شعبہ میں پیچھے چھوڑنے کی کوشش کے تحت روس یہاں ایک فلم بنا رہا ہے۔ فلم کی شوٹنگ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن میں ہوگی، جس کے لیے منگل کو اداکارہ سمیت پوری ٹیم کو روانہ کیا گیا۔ خلاء میں فلم کی شوٹنگ کا ریکارڈ قائم کرنے کی سمت میں روس نے اداکارہ یولیا پیرسلڈ، فلم ڈائریکٹر کلم شپینکو اور خلاباز اینٹون شکاپلیروو سمیت ڈرائیور ٹیم کو خلاء کے لیے روانہ کیا ہے۔

Published: undefined

ڈرائیور ٹیم خلاء میں پہلی پیشہ ور فیچر فلم کی شوٹنگ کرے گا، جس کا نام ’چیلنج‘ ہوگا۔ تاریخ میں پہلی بار سویوز کو آئی ایس ایس میں ایک مشن کمانڈر کے ذریعہ بغیر کسی پیشہ ور پرواز انجینئر کی مدد کے چلایا جائے گا۔ روسی خلاباز فلمسازوں کی مدد کریں گے۔ یہ ٹیم 12 دن کے مشن کے لیے سویوز ایم ایس-19 خلائی طیارہ سے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے لیے روانہ ہوئی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined