قومی خبریں

روس کا 2025 میں ہندوستانیوں کو ویزا فری انٹری کا تحفہ

روس 2025 سے ہندوستانیوں کو ویزا فری انٹری کی سہولت دے گا۔ یہ فیصلہ دونوں ممالک کے دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کا حصہ ہے۔ ہندوستانی پہلے ہی ای-ویزا کے ذریعے روس جا سکتے ہیں

<div class="paragraphs"><p>سوشل میڈیا</p></div>

سوشل میڈیا

 

روس اور ہندوستان کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرتے ہوئے روس نے 2025 سے ہندوستانیوں کو بغیر ویزا کے انٹری کی سہولت دینے کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیصلہ دونوں ممالک کے بڑھتے تعلقات کا مظہر ہے، جہاں وزیر اعظم نریندر مودی اور صدر ولادیمیر پوتن مسلسل تعلقات کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کرتے رہتے ہیں۔

Published: undefined

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، روس کے نئے ویزا قوانین نافذ ہونے کے بعد ہندوستانی شہری بغیر ویزا کے روس کا سفر کر سکیں گے۔ اس سے قبل، جون 2023 میں دونوں ممالک نے ویزا پابندیوں میں کمی کے حوالے سے بات چیت کی تھی۔ یاد رہے کہ ہندوستانی شہری اگست 2023 سے روس کے لیے ای-ویزا کے اہل ہیں، جس کے اجرا میں تقریباً چار دن لگتے ہیں۔

Published: undefined

دی انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق، 2023 میں روس نے ہندوستانیوں کو 9,500 ای-ویزا جاری کیے، اور یہ تعداد روسی حکام کی طرف سے ہندوستانی سیاحوں کے لیے بڑھتی دلچسپی کو ظاہر کرتی ہے۔ 2023 میں 60,000 سے زیادہ ہندوستانیوں نے ماسکو کا سفر کیا، جو 2022 کے مقابلے میں 26 فیصد زیادہ ہے۔

Published: undefined

اس وقت روس ویزا فری انٹری کی سہولت صرف چین اور ایران کے مسافروں کو دیتا ہے، تاہم ہندوستان کے ساتھ بھی اس سہولت پر غور کیا جا رہا ہے۔ ہندوستان-روس کے قریبی تعلقات پر امریکہ اکثر ناپسندیدگی کا اظہار کرتا رہا ہے۔ حالیہ بیان میں نکّی ہیلی نے کہا کہ ہندوستان روس کے ساتھ شراکت داری اس لیے کرتا ہے کیونکہ اسے امریکی قیادت پر بھروسہ نہیں ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined