قومی خبریں

روپیہ دباؤ کا شکار، امریکی ڈالر کے مقابلے میں 19 پیسے کی گراوٹ

غیر ملکی پورٹ فولیو سرمایہ کاروں (ایف پی آئی)کی جانب سے ہندوستانی شیئر بازاروں سے مسلسل رقم نکالنے کے باعث روپے پر دباؤ بڑھا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

انٹربینک کرنسی مارکیٹ میں ہندوستانی روپے کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے۔کل یعنی  جمعہ کو کاروبار کے اختتام پر روپیہ مزید 19 پیسے کی کمی کے ساتھ 89.90 روپے فی ڈالر کی سطح پر بند ہوا۔ یہ مسلسل دوسرا دن ہے جب مقامی کرنسی دباؤ کا شکار رہی ہے۔

Published: undefined

روپے کا آغاز ہی کمزوری کے ساتھ ہوا اور یہ 13 پیسے گر کر 89.84 روپے فی ڈالر پر کھلا۔ دن بھر کے دوران روپے نے 89.74 روپے کی بلند ترین اور 89.94 روپے کی کم ترین سطح کو چھوا۔ جمعرات کو بھی روپیہ 8 پیسے کی گراوٹ کے ساتھ 89.71 روپے فی ڈالر پر بند ہوا تھا۔

Published: undefined

مالیاتی ماہرین کے مطابق روپے کی اس گراوٹ کے پیچھے دو بڑے عوامل کارفرما رہے۔ غیر ملکی پورٹ فولیو سرمایہ کاروں (FPIs) کی جانب سے ہندوستانی شیئر بازاروں سے مسلسل رقم نکالنے کے باعث روپے پر دباؤ بڑھا۔

Published: undefined

کمرشل بینکوں کی جانب سے ڈالر کی خریداری میں اضافے نے مقامی کرنسی کو مزید کمزور کیا۔اگرچہ عالمی مارکیٹ میں دیگر بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں 'ڈالر انڈیکس' میں کچھ نرمی دیکھی گئی، جس کی وجہ سے روپے کی گراوٹ ایک حد تک محدود رہی۔

Published: undefined