قومی خبریں

فیس بک-واٹس ایپ پر آر ایس ایس-بی جے پی کا قبضہ، فرضی خبر پھیلاتے ہیں: راہل گاندھی

راہل گاندھی نے ایک اخبار کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس کا ہندوستان میں فیس بک اور واٹس ایپ پر قبضہ ہے، وہ اس کے ذریعے فیک نیوز اور نفرت پھیلانے کا کام کرتے ہیں۔

راہل گاندھی
راہل گاندھی 

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بی جے پی اور آر ایس ایس پر حملہ بولا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی، آر ایس ایس ہندوستان کا فیس بک اور واٹس ایپ ہر قبضہ ہے اور وہ ان کے ذریعے فرضی خبریں اور نفرت پھیلاتے ہیں۔

Published: undefined

راہل گاندھی نے ایک اخبار کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، ’’بی جے پی اور آر ایس ایس کا ہندوستان میں فیس بک اور واٹس ایپ پر قبضہ ہے۔ وہ اس کے ذریعے فیک نیوز اور نفرت پھیلانے کا کام کرتے ہیں۔ وہ اس کا استعمال ووٹروں کو متاثر کرنے کے لئے کرتے ہیں۔‘‘

Published: undefined

دراصل، فیس بک کے ملازمین کے حوالہ سے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان میں کئی ایسے لوگ ہیں جو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر نفرت پھیلاتے ہیں۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ ورچوئل دنیا پر نفرت پھیلانے والی پوسٹوں سے اصل دنیا میں کشیدگی اور تشدد پھیلتا ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ بی جے پی کے لیڈر ٹی راجا نے اپنی فیس بک پوسٹ پر لکھا تھا کہ روہنگیا مسلمانوں کو گولی مار دینی چاہیے، مسلمان ملک دشمن ہوتے ہیں اور مسجدوں کو گرا دینا چاہیے۔ اس پوسٹ کی رپورٹ ہونے پر فیس بک کے ملازمین نے اسے کمپنی کے اصولوں کے خلاف مانا اور پوسٹ پر ایکشن لینا چاہا لیکن کمپنی کے ہندوستان میں موجود ایک عہدیدار نے ایسا کرنے سے منع کر دیا۔ اس واقع کی بنا پر فیس بک کی غیر جانبداری پر سوال اٹھائے جا رہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined