قومی خبریں

آئی پی ایل خطاب کے لیے رائل چیلنجرس بنگلورو اور پنجاب کنگس میں ٹکر آج، اختتامی تقریب مسلح افواج کو وقف

آئی پی ایل فائنل کی اختتامی تقریب کی تھیم ’آپریشن سندور‘ ہوگی۔ تقریب میں شرکت کے لیے تینوں افواج کے سربراہ کو مدعو کیا گیا ہے۔ مقابلہ شام 7.30 بجے سے احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

 

آئی پی ایل 2025 کا فائنل آج (منگل) احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔  یہ مقابلہ شام 7.30 بجے شروع ہوگا۔ فائنل کی اختتامی تقریب کی تھیم ’آپریشن سندور‘ ہوگی۔ تقریب میں تینوں افواج کے سربراہ شامل ہونے کے لیے مدعو کیا گیا۔ پورے اسٹیڈیم کو ترنگے کے رنگ کی لائٹ سے سجایا جائے گا اور اس دوران موسیقار شنکر مہادیون کا لائیو کنسرٹ ہوگا۔

Published: undefined

رائل چیلنجرس بنگلورو اور پنجاب کنگس کی ٹیمیں آج ہونے والے آئی پی ایل کے فائنل مقابلے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ ان دونوں ٹیموں کے پاس سنہرا موقع ہے ٹرافی جیت کر 18 سال کی خشک سالی ختم کرنے کا۔ ویسے سبھی کی نگاہیں اسٹار کھلاڑی وراٹ کوہلی پر رہنے والی ہیں کہ وہ آخرکار بنگلورو کو آئی پی ایل کا خطاب جتا پاتے ہیں یا نہیں۔

Published: undefined

آر سی بی اور کوہلی کا یہ چوتھا فائنل ہونے والا ہے۔ کوہلی کی حوصلہ افزائی کے لیے 18 نمبر کی جرسی میں ان کے شائقین اسٹیڈیم میں نظر آ سکتے ہیں۔ کھیل کی بات کریں تو کوہلی نے ہر سال کی طرح اس سال بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ وہ اس ٹورنامنٹ میں اب تک 614 رن بنا چکے ہیں۔

Published: undefined

دوسری طرف شیریس ایّر بھی پنجاب کے لیے مضبوط ڈھال کی طرح کھڑے ہیں۔ گزشتہ سال ان کی کپتانی میں کولکاتا نے آئی پی ایل کا خطاب جیتا تھا۔ دیکھنا دلچسپ ہے کہ اس بار وہ اپنی نئی ٹیم کو آئی پی ایل کا فاتح بنا پاتے ہیں یا نہیں۔

ادھر بی سی سی آئی کے سکریٹری دیوجیت سیکیا نے کہا ہے کہ آپریشن سندور کی کامیابی کا جشن منانے کے لیے ہم نے فوجی سربراہ جنرل اوپندر دیویدی، بحریہ کے سربراہ ایڈمرل دنیش کے۔ ترپاٹھی اور فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل امر پریت سنگھ کے ساتھ دیگر فوجی سربراہوں، افسروں اور جوانوں کو احمد آباد میں آئی پی ایل فائنل میچ دیکھنے کے لیے مدعو کیا ہے۔

Published: undefined

دیوجیت سیکیا نے کہا کہ اختتامی تقریب ہمارے فوجیوں کو وقف ہوگا۔ بی سی سی آئی ملک کے مسلح افواج کی بہادری، ہمت اور بے لوث خدمت کو سلام کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوج کے تئیں اظہار تشکر کی علامت کے طور پر ہم نے اختتامی تقریب کو مسلح افواج کو وقف کرنے اور اپنے ہیروز کو اعزاز بخشنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھلے ہی کرکٹ ایک قومی جنون رہا ہے لیکن ہمارے ملک کی خودمختاری، سالمیت اور تحفظ سے بڑھ کر کچھ بھی نہیں ہے۔

Published: undefined

فائنل کے لیے رائل چیلنجرس بنگلورو کی ٹیم:

رجت پاٹیدار (کپتان)، وراٹ کوہلی، فل سالٹ (وکٹ کیپر)، جتیش شرما (وکٹ کیپر)، دیودت پڈیکل، لیام لونگسٹون، کرونال پانڈیا، سوپنل سنگھ، ٹم ڈیوڈ، روماریو شیفرڈ، جوش ہیزل ووڈ، رسخ سلام ڈار، سُیش شرما، بھونیشور کمار، نووان تشارا، لونگی اینگیڈی، ابھینندن سنگھ، موہت راٹھی، یش دیال۔

Published: undefined

پنجاب کنگس کی ٹیم:

شیریس ایّر (کپتان)، نیہل وڈھیرا، وشنو ونود (وکٹ کیپر)، جوش انگلش (وکٹ کیپر)، پربھ سمرن سنگھ (وکٹ کیپر)، ششانک سنگھ، ماکس اسٹوئنس، ہرپریت برار، عظمت اللہ عمرزئی، پریانش آریہ، اورون ہارڈی، مشیر خان، سریانش شیڈگے، مچ اووین، ارشدیپ سنگھ، یجوندر چہل، وشال وجئے کمار، یش ٹھاکر، کائل جیمسن۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined