ویڈیو گریب
تلنگانہ کے رنگاریڈی ضلع میں آج ایک خطرناک حادثہ پیش آیا۔ یہاں کے معین آباد علاقہ میں ایک زیر تعمیر اِنڈور اسٹیڈیم کی چھت گرنی سے 3 لوگوں کی موت ہو گئی اور درجن بھر افراد زخمی ہو گئے۔ حادثہ کے بعد موقع پر بچاؤ و راحت رسانی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ کچھ لوگوں کے اب بھی عمارت کے ملبہ میں دبے ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ ایک ذاتی انڈور اسٹیڈیم تھا۔
Published: undefined
راجندر نگر کے ڈی سی پی جگدیشور ریڈی کا حادثہ کے تعلق سے کہنا ہے کہ معین آباد میں ایک زیر تعمیر پرائیویٹ انڈور اسٹیڈیم منہدم ہونے سے اب تک 2 لوگوں کی موت ہو ئی ہے اور تقریباً 10 زخمی ہوئے ہیں۔ ایک لاش برآمد کر لی گئی ہے اور افسر ملبہ سے دوسری لاش کو نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ زخمیوں کو علاج کے لیے مقامی اسپتالوں میں بھیجا گیا ہے۔ بچاؤ و راحت رسانی کا عمل فی الحال جاری ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined