قومی خبریں

انڈین لیجنڈس بمقابلہ ویسٹ انڈیز لیجنڈس کرکٹ میچ آج 7 بجے، تندولکر کی ٹیم میں ظہیر، عرفان، کیف اور مناف شامل

برائن لارا کی ٹیم ویسٹ انڈیز لیجنڈس میں سیموئل بدری، سلیمان بین، ٹینو بیسٹ، چندرپال، پیڈرو کالنس، ڈیرین گنگا، کارل ہوپر، ڈینزا حیات، رِڈلی جیکبس، ریکارڈو پاویل، رام نارائن، ایڈم سینفورڈ شامل ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

آج شام 7 بجے ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں کرکٹ کا ایسا میلہ لگنے والا ہے جس کا کرکٹ کے شیدائی گزشتہ کئی مہینوں سے بے صبری کے ساتھ انتظار کر رہے تھے۔ ہندوستانی کرکٹ کے ’بھگوان‘ کہے جانے والے سچن تندولکر ایک بار پھر کرکٹ کے میدان میں بلے بازی کرتے ہوئے نظر آئیں گے اور ان کی ٹیم کا نام ہوگا انڈین لیجنڈس۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ بلے بازی کرنے کے لیے وہ اسی وانکھیڑے اسٹیڈیم پر قدم رکھیں گے جہاں انھوں نے 14 نومبر 2013 کو آخری بار بین الاقوامی میچ کھیلا تھا اور نم آنکھوں کے ساتھ کرکٹ کو الوداع کہہ دیا تھا۔

Published: undefined

’روڈ سیفٹی ورلڈ سیریز‘ ٹی-20 کے تحت انڈین لیجنڈس کا پہلا مقابلہ آج ویسٹ انڈیز لیجنڈس کے ساتھ ہوگا جس کے کپتان عظیم کرکٹر برائن لارا ہوں گے۔ سچن تندولکر کی کپتانی میں انڈین لیجنڈس میں جو کھلاڑی شامل کیے گئے ہیں ان میں بیشتر کھلاڑی اپنے زمانہ کے بہترین کھلاڑی رہے ہیں۔ مثلاً ویریندر سہواگ اور یوراج سنگھ کے کھیل کو کون فراموش کر سکتا ہے۔ ان کے علاوہ انڈین لیجنڈس ٹیم میں ظہیر خان، عرفان پٹھان، محمد کیف، اجیت اگرکر، سراج بہوتلے، سنجے بانگر، سمیر دیگھے، منپریت گونی، ابے کُرویلا، پرگیان اوجھا اور مناف پٹیل شامل ہیں۔ اب دیکھنے والی بات یہ ہے کہ ان 14 کھلاڑیوں میں سے پہلا میچ کون سے 11 کھلاڑی کھیلیں گے۔

Published: undefined

جہاں تک ویسٹ انڈیز لیجنڈ کا سوال ہے، تو یہ ٹیم بھی کافی مضبوط نظر آ رہی ہے۔ برائن لارا کی ٹیم میں سیموئل بدری، سلیمان بین، ٹینو بیسٹ، شیونارائن چندرپال، پیڈرو کالنس، ڈیرین گنگا، کارل ہوپر، ڈینزا حیات، رِڈلی جیکبس، ریکارڈو پاویل، دینا ناتھ رام نارائن، ایڈم سینفورڈ شامل ہیں۔

Published: undefined

واضح رہے کہ اس ٹورنامنٹ میں 5 ممالک ہندوستان، آسٹریلیا، سری لنکا، ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کے سابق کرکٹر کھیلیں گے جن میں کئی بڑے نام شامل ہیں۔ گزشتہ 13 فروری کو اس ٹی-20 سیریز سے متعلق مکمل شیڈول جاری کیا گیا۔ اس شیڈول کے مطابق 2 میچ وانکھیڑے اسٹیڈیم میں، 4 میچ پونے واقع مہاراشٹر کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم، 4 میچ نوی ممبئی کے مہاراشٹر کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم اور فائنل میچ ممبئی واقع بریبورن اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ سبھی میچ شام 7 بجے سے شروع ہوں گے تاکہ لوگ اپنے دفاتر سے گھر پہنچ کر میچ سے لطف اندوز ہو سکیں۔

Published: undefined

جاری شیڈول میں بتایا گیا ہے کہ ہندوستانی ٹیم پونے میں 2 میچ کھیلے گی۔ 14 مارچ کو جنوبی افریقہ لیجینڈس سے مقابلہ ہوگا اور 20 مارچ کو ہندوستانی ٹیم آسٹریلیا لیجینڈس کے ساتھ کھیلے گی۔ وانکھیڑے اور ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم میں میزبان ٹیم ایک ایک میچ کھیلے گی۔ انڈیا لیجینڈس کی قیادت سچن تندولکر کریں گے۔ سابق ہندوستانی کپتان سنیل گواسکر اس سیریز کے کمشنر ہوں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined