قومی خبریں

بی جے پی سے اتحاد پر آر ایل ڈی میں زبردست ناراضگی، پارٹی کے قومی نائب صدر نے دیا استعفیٰ

انڈیا الائنس چھوڑ کر بی جے پی سے ہاتھ ملانے کے بعد آر ایل ڈی کی مشکلیں بڑھتی ہی جا رہی ہیں۔ پارٹی کے اندر کی ناراضگی اب لیڈروں کے استعفے تک پہنچ گئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>چودھری جینت سنگھ /&nbsp; تصویر: آئی اے این ایس</p></div>

چودھری جینت سنگھ /  تصویر: آئی اے این ایس

 

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے پرچۂ نامزدگی داخل کرنے کا عمل شروع ہے، مگر جینت چودھری کی پارٹی آر ایل ڈی کی مشکلیں ہیں کہ کم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی ہیں۔ بی جے پی سے اتحاد پر ابھی تک پارٹی کے اندرسے ناراضگی کی خبریں آ رہی تھیں، مگر اب یہ ناراضگی بغاوت کی شکل اختیار کرتی جا رہی ہے۔ تازہ ترین معاملہ پارٹی کے قومی نائب صدر کے پارٹی چھوڑنے کا ہے، جنہوں نے بی جے پی کے اتحاد سے ناراض ہوکر پارٹی کے اپنے عہدے و بنیادی رکنیت سے استعفی دے دیا ہے۔

Published: undefined

لوک سبھا انتخابات کے شیڈول کے مطابق مغربی اترپردیش کی بیشتر سیٹوں پر پہلے اور دوسرے مرحلے میں انتخابات ہونے ہیں۔ گزشتہ چند انتخابات کے دوران ان علاقوں میں این ڈی اے کو مغربی یوپی سے کافی سیٹیں ملیں جسے ووٹوں کی تقسیم کا نتیجہ بھی کہا جاتا رہا ہے۔ اسی مغربی یوپی میں جینت چودھری کی آر ایل ڈی کی بھی مضبوط پکڑ مانی جاتی رہی ہے جو گزشتہ دنوں این ڈ ی اے میں شامل ہوگئی۔ اتوار (31 مارچ) کو میرٹھ میں ہوئی پی ایم نریندر مودی کی ریلی میں جینت چودھری بھی اسٹیج پر موجود تھے۔ لیکن ابھی ریلی کو ہوئے 24 گھنٹے بھی نہیں گزرے تھے کہ جینت چودھری کو بڑا جھٹکا لگ گیا۔

Published: undefined

آر ایل ڈی اور جینت چودھری کو یہ جھٹکا پارٹی کے قومی نائب صدر شاہد صدیقی کے استعفیٰ کی صورت میں لگا ہے۔ شاہد صدیقی نے اپنا استعفی جینت چودھری کو بھیج دیا ہے۔ انہوں نے یہ معلومات سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم ’ایکس‘پر شیئر کی ہے۔ اپنی پوسٹ میں انہوں نے لکھا ہے کہ ’’کل میں نے راشٹریہ لوک دل کی رکنیت اور قومی نائب صدر کے عہدے سے اپنا استعفیٰ قومی صدر جینت سنگھ کو بھیج دیا ہے۔‘‘ انہوں نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا ہے کہ ’’آج جب ہندوستان کا آئین اور جمہوری ڈھانچہ خطرے میں ہے، خاموش رہنا گناہ ہے۔ میں جینت جی کا شکر گزار ہوں مگر بھاری دل کے ساتھ میں خود کو آر ایل ڈی سے دور کرنے پر مجبور ہوں۔ ہندوستان کا اتحاد، سالمیت، ترقی اور بھائی چارہ سب سے بالاتر اور عزیز ہے۔ اسے بچانا ہر شہری کی ذمہ داری اور فرض ہے۔‘‘

Published: undefined

سابق آر ایل ڈی لیڈر نے ایک دیگر پوسٹ میں لکھا ہے  ’’میں نے اپنا استعفیٰ راشٹریہ لوک دل کے صدر محترم جینت چودھری کو بھیج دیا ہے۔ میں خاموشی سے ملک کے جمہوری ڈھانچے کو ختم ہوتے نہیں دیکھ سکتا۔ میں جینت سنگھ جی اور آر ایل ڈی میں اپنے ساتھیوں کا شکر گزار ہوں۔ شکریہ۔‘‘ واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم چودھری چرن سنگھ کو بھارت رتن دینے کے بعد جینت چودھری نے این ڈی اے میں شامل ہونے کا اعلان کیا تھا۔ این ڈی اے اتحاد میں آر ایل ڈی کو دو لوک سبھا سیٹیں ملی ہیں۔ وہیں پارٹی کو ایک ایم ایل سی کی سیٹ بھی دی گئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined