فائل تصویر آئی اے این ایس
پڑوسی ریاستوں میں پرالی جلانے کے معاملات میں کارروائی سست کرنے پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے جمعرات کو کہا کہ آلودگی کی روک تھام کے معاملے میں اسکول سے متعلق اقدامات کو چھوڑ کر، ایک سخت انسداد آلودگی گریڈڈ ریسپانس ایکشن۔ پلان 4 آئندہ دو دسمبر تک نافذ رہے گا۔
Published: undefined
جسٹس ابھے ایس اوکا اور جسٹس آگسٹین جارج مسیح کی بینچ نے یہ حکم دیا۔ بینچ نے آلودگی کیس کی سماعت کرتے ہوئے پنجاب سے متعلق ایک خبر کا بھی حوالہ دیا، جس میں لینڈ ریکارڈ آفیسر اور سنگرور بلاک پٹواری یونین کے صدر نے مبینہ طور پر کسانوں کو سیٹلائٹ کی نگرانی سے بچنے کے لیے شام 4 بجے کے بعد پرالی جلانے کا مشورہ دیا تھا۔
Published: undefined
بینچ نے کہا کہ اگر یہ خبر سچ ہے تو یہ ایک سنگین مسئلہ ہے اور ریاستی حکومت کے اہلکار کسی کسان کو اس حقیقت کا فائدہ اٹھانے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ بینچ نے کہا، ’’ہمارے پاس ایسی مشینری ہونی چاہیے جو ہمیں دن میں 24 گھنٹے، ہفتے کے ساتوں دن پرالی جلانے کا ڈیٹا بھیج سکے۔‘‘ بینچ نے کہا، ’’ بنیادی مسئلہ کو حل کرنا ضروری ہے اور ریاستیں کسانوں کے خلاف کارروائی کرنے میں بہت سست روی کا مظاہرہ کر رہی ہیں‘‘۔
Published: undefined
فضائی آلودگی کا معاملہ اٹھاتے ہوئے عدالت نے کہا کہ جی آر اے پی-4 نافذ ہے اور اسے پیر تک نافذ رہنا چاہئے۔ عدالت نے اس بات پر بھی زور دیا کہ انسداد آلودگی کے اقدامات پر عمل درآمد میں سنگین غلطیوں پر حکام کے خلاف کارروائی کو تیز کرنا اہم ہے۔ بینچ نے کہا، "ہم واضح کرتے ہیں کہ تمام جی آر اے پی-4 اقدامات، اسکولوں کے حوالے سے ترمیم شدہ اقدامات کے علاوہ، پیر تک نافذ رہیں گے۔"
Published: undefined
عدالت عظمیٰ نے 25 نومبر کو نیشنل کیپیٹل ریجن اور آس پاس کے علاقوں میں ہوا کے معیار کے انتظام کے کمیشن سے کہا تھا کہ وہ اسکولوں اور کالجوں میں فزیکل کلاسز کو دوبارہ شروع کرنے کی جانچ کرے۔ بینچ نے جمعرات کو کہا، "اس درمیان ایئر کوالٹی کمیشن ایک میٹنگ کرے گا اور اسے جی آر اے پی 4 سے جی آر اے پی 3 یا جی آر اے پی 2 میں منتقل کرنے کے بارے میں تجاویز دے گا۔" بینچ نے کہا کہ ہم واضح کرتے ہیں کہ یہ ضروری نہیں ہے کہ جی آر اے پی 4 میں دیے گئے تمام اقدامات کو ختم کر دیا جائے۔ جی آر اے پی 3 اور جی آر اے پی 2 میں اقدامات کا مجموعہ شامل ہو سکتا ہے۔
Published: undefined
مرکز کی طرف سے پیش ہونے والے ایڈیشنل سالیسٹر جنرل ایشوریہ بھاٹی نے کہا کہ کمیشن نے دہلی پولیس کمشنر، ایم سی ڈی کمشنر اور دہلی ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ کو قومی دارالحکومت میں فضائی آلودگی سے متعلق اپنے حکم کی تعمیل نہ کرنے پر وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا ہے۔ کمشنروں کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے، سپریم کورٹ نے کہا کہ متعلقہ حکام جی آر اے پی-4 کے اقدامات کو صحیح معنوں میں نافذ کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہے ہیں۔
Published: undefined
بینچ نے یہ بھی ریمارک کیا کہ جی آر اے پی-4 کے تحت پابندیوں کے مطابق دہلی میں ٹرکوں کے داخلے کو روکنے میں مکمل ناکامی ہوئی ہے۔ بینچ نے کہا، ’’مکمل طورپر ناکام رہے ہیں۔ پولیس کہیں موجود نہیں تھی۔ ٹرکوں کو علاقے میں داخل ہونے دیا گیا اور ان کے پاس واپس جانے کا کوئی راستہ نہیں تھا۔ عدالت نے کہا کہ وہ فضائی آلودگی سے متعلق کیس کی تفصیل سے سماعت جاری رکھے گی، کیونکہ اس مسئلے کا طویل مدتی حل تلاش کرنا ضروری ہے۔بینچ نے کہا کہ پرالی جلانے، قومی راجدھانی خطہ میں ٹرکوں کے داخلے اور پٹاخوں پر پابندی جیسے مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined