فائل تصویر آئی اے این ایس
ہندوستانی سائبر کرائم کوآرڈینیشن سینٹر نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ مذہبی اداروں اور سیاحتی خدمات کے نام پر ہونے والے آن لائن بکنگ گھوٹالوں سے ہوشیار رہیں۔ مرکزی وزارت داخلہ کے تحت آنے والے اس سینٹر نے آج ایک بیان جاری کیا، جس میں لوگوں کو خاص طور پر ان واقعات کے بارے میں خبردار کیا گیا ہے جہاں ملک میں مذہبی یاتریوں اور سیاحوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ یہ فراڈ جعلی ویب سائٹس، گمراہ کن سوشل میڈیا پیجز، فیس بک پوسٹس اور گوگل جیسے سرچ انجن پر اشتہارات کے ذریعے کیا جا رہا ہے۔
Published: undefined
ان گھوٹالوں میں، پیشہ ورانہ نظر آنے والی لیکن جعلی ویب سائٹس، سوشل میڈیا پروفائلز اور واٹس ایپ اکاؤنٹس کیدارناتھ، چار دھام کے لیے ہیلی کاپٹر کی بکنگ، یاتریوں کے لیے گیسٹ ہاؤس اور ہوٹل کی بکنگ، آن لائن کیب/ٹیکسی سروس بکنگ، چھٹیوں کے پیکیج اور مذہبی دوروں جیسی خدمات پیش کرکے لوگوں کو دھوکہ دینے کے لیے بنائے گئے ہیں۔
Published: undefined
اکثر لوگ بغیر کسی شک و شبہ کے ان پورٹلز کے ذریعہ ادائیگی کرتے ہیں لیکن جب انہیں بکنگ یا سروس کی کوئی تصدیق نہیں ملتی اور دیئے گئے رابطہ نمبر ان کی پہنچ سے باہر ہوتے ہیں تو انہیں احساس ہوتا ہے کہ انہیں دھوکہ دیا گیا ہے۔
Published: undefined
سینٹر نے لوگوں کو انتہائی احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے اور کہا ہے کہ کوئی بھی ادائیگی کرنے سے پہلے ویب سائٹ کی صداقت کو ہمیشہ چیک کرنا چاہیے۔ لوگوں سے گوگل، فیس بک یا واٹس ایپ پر "اسپانسرڈ" یا نامعلوم لنکس پر کلک کرنے سے پہلے تصدیق کرنے کو بھی کہا گیا ہے۔ اس کے علاوہ بکنگ صرف سرکاری پورٹلز یا بھروسہ مند ٹریول ایجنسیوں کے ذریعے کرنے کو کہا گیا ہے۔ سینٹر نے کہا ہے کہ ایسی ویب سائٹس کے خلاف شکایات فوری طور پر نیشنل سائبر کرائم رپورٹنگ پورٹل پر درج کی جائیں یا کسی بھی دھوکہ دہی کی صورت میں 1930 نمبر پر کال کریں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined