قومی خبریں

ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر کم ہونے کے معاملے میں وزیر اعطم مودی کو جواب دینا چاہیے: یشونت سنہا

یشونت سنہا نے کہا کہ سال 2014 میں جب مسٹر مودی وزیر اعظم بنے، تب ڈالر کی قیمت 58.44 روپے تھی جو آج بڑھ کر 79.86 روپے ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی کرنسی کی قدر اس سے زیادہ کبھی نہیں گری۔

یشونت سنہا پریس کانفرنس کرتے ہوئے
یشونت سنہا پریس کانفرنس کرتے ہوئے تصویر ٹوئٹر@INCMP

بھوپال: اپوزیشن پارٹیوں کے صدارتی امیدوار اور سابق مرکزی وزیر خزانہ یشونت سنہا نے آج ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں گراوٹ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی یا مرکزی حکومت کو اس معاملے میں جواب دینا چاہیے۔

Published: undefined

یشونت سنہا نے صدارتی انتخاب کے پیش نظر یہاں کانگریس ارکان اسمبلی کے ساتھ میٹنگ کے بعد پریس کانفرنس میں سوالوں کا جواب دیتے ہوئے یہ بات کہی۔ اس موقع پر کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ بھی موجود تھے۔ یشونت سنہا نے کہا کہ سال 2014 میں جب مسٹر مودی وزیر اعظم بنے، تب ڈالر کی قیمت 58.44 روپے تھی جو آج بڑھ کر 79.86 روپے ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی کرنسی کی قدر اس سے زیادہ کبھی نہیں گری۔ اس کے باوجود حکومت اس معاملے پر کچھ نہیں کہہ رہی ہے۔

Published: undefined

یشونت سنہا جو کبھی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں اہم عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں، نے کہا کہ جس وقت منموہن سنگھ وزیر اعظم تھے، اس وقت ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر کم ہونے پر مودی خود سوال کرتے ہوئے اس وقت کے وزیر اعظم سے جواب کی توقع رکھتے تھے۔ ایسی حالت میں مسٹر مودی کو یا ان کی حکومت کو ملک کے لوگوں کو جواب دینا چاہیے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined