قومی خبریں

کیرالہ میں لگاتار ہو رہی بارش کے پیش نظر 8 اضلاع میں ریڈ الرٹ

محکمہ موسمیات نے جن آٹھ اضلاع کے لیے الرٹ جاری کیا ہے ان کے نام پتھنم تھٹا، الاپوژا، کوٹایم، ایرناکولم، اڈوکی، تریشور، پلکڑ اور کنور ہیں۔

بارش سے کیرالہ شدید متاثر، تصویر آئی اے این ایس
بارش سے کیرالہ شدید متاثر، تصویر آئی اے این ایس 

کیرالہ میں ہو رہی موسلادھار بارش کی وجہ سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو گئی ہے۔ سینکڑوں کی تعداد میں لوگ گھر چھوڑ کر راحتی کیمپوں میں پناہ لینے کے لیے مجبور ہیں۔ سڑکوں پر آبی جماؤ کا نظارہ دیکھنے کو مل رہا ہے اور جگہ جگہ سیلاب جیسے حالات پیدا ہو گئے ہیں۔ محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے لگاتار ہو رہی بارش کو دیکھتے ہوئے ریاست کے آٹھ اضلاع میں الرٹ جاری کر دیا ہے۔

Published: undefined

میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ موسمیات نے جن آٹھ اضلاع کے لیے الرٹ جاری کیا ہے ان کے نام پتھنم تھٹا، الاپوژا، کوٹایم، ایرناکولم، اڈوکی، تریشور، پلکڑ اور کنور ہیں۔ تروواننت پورم کو چھوڑ کر باقی اضلاع میں آرینج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ راجدھانی تروواننت پورم میں یلو الرٹ جاری کیے جانے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ریڈ الرٹ موسلادھار بارش کے لیے، آرینج الرٹ بہت زیادہ بارش کے لیے، اور یلو الرٹ زیادہ بارش کے لیے علامت ہے۔

Published: undefined

کیرالہ میں خراب موسم کی وجہ سےپتھنم تھٹا ضلع میں پمپا، منی مالا اور اچن کووِل جیسی مختلف ندیوں کی آبی سطح خطرے کے نشان کے قریب ہے یا پھر اسے پار کر گیا ہے۔ پتھنم تھٹا ضلع کے افسران کے مطابق لینڈ سلائڈنگ اور سیلاب کے اندیشہ کو دیکھتے ہوئے کئی کنبوں کو راحتی کیمپوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined