قومی خبریں

تمل ناڈو اسٹیٹ اردو اکادمی کی تشکیل نو، ڈاکٹر نعیم الرحمن نئے وائس چیئرمین مقرر

اعلامیہ کے مطابق تمل اسٹیٹ اردو اکادمی کا قیام تین سالوں کے لیے عمل میں آیا ہے۔ اس اعلان سے ریاست تمل ناڈو میں اردو بولنے والے تمام طبقوں میں مسرت کی لہر دوڑ گئی ہے۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر 

حیدرآباد: حکومت تمل ناڈو نے ریاستی اردو اکادمی کی تشکیل نو کا اعلامیہ جاری کیا ہے۔ اکادمی کے نئے ارکان اس طرح ہوں گے۔ کے پی انبژگن ریاستی وزیر برائے اعلی تعلیم چیر مین اورڈاکٹر محمد نعیم الرحمن ڈائریکٹر ڈاکٹر ایم جی آر یونیورسٹی اس اکادمی کے وائس چیرمین ہوں گے۔

Published: 28 Feb 2021, 2:40 PM IST

وزارتِ مالیات، وزارتِ اعلی تعلیم، وزاراتِ اقلیتی بہبود کے سیکریٹریز بھی اس کے ارکان ہوں گے۔ ان کے علاوہ پروفیسر قاضی حبیب احمد صدر شعبہ اردو، مدراس یونیورسٹی، ڈاکٹر طیب خرادی صدر شعبہ اردو نیو کالج، مدراس، اے محمد اشرف سابق سکریٹری میاسی، نیو کالج، ڈاکٹر کلیم اللہ پرنسپل مظہر العلوم کالج، آمبور، ڈاکٹر جے اکبر خان، ڈاکٹر نکہت سلطانہ، مفتی زبیر صاحب، ڈاکٹر نگار اختر، پروین پاپا، نذیر احمد، اکمل باشاہ، حافظ محمد اقبال، محمد عبد الغنی، سید کبیر احمد عمری، محمد آصف تمل اسٹیٹ اردو اکادمی کے نئے ارکان منتخب ہوئے۔

Published: 28 Feb 2021, 2:40 PM IST

اعلامیہ کے مطابق تمل اسٹیٹ اردو اکادمی کا قیام تین سالوں کے لیے عمل میں آیا ہے۔ اس اعلان سے ریاست تمل ناڈو میں اردو بولنے والے تمام طبقوں میں مسرت کی لہر دوڑ گئی ہے۔ سابقہ حکومتوں کی سرد مہری اور لسانی اقلیتوں سے تعصب کے رویہ سے گزشتہ 12 سالوں سے اردو اکادمی کی تشکیل نو نہیں ہو پائی تھی اب اس اعلان سے ایک نئی امید اردو والوں میں پیدا ہو گئی ہے کہ ریاست میں اردو زبان کا نشاۃ ثانیہ ہوگا۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ ملک کی دیگر ریاستوں کی اردو اکادمیوں کی طرح ریاست تمل ناڈو اردو اکادمی بھی اردو زبان و ادب کی ترقی و نشر و اشاعت میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔

Published: 28 Feb 2021, 2:40 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 28 Feb 2021, 2:40 PM IST

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/15c9d869-8196-44e5-9265-8830c9c81b22/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_58_55_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع

  • ,
  • تصویر: بشکریہ محمد تسلیم

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/4e8ffc89-a288-48c3-bfc5-40076018ce2c/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_11_35_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    ’آپ کے غنڈوں اور حملوں سے ہم نہیں ڈرنے والے‘، کنہیا کمار نے پریس کانفرنس کر اپنے اوپر حملہ کی بتائی وجہ