من کی بات: وزیر اعظم مودی نے حیدرآباد کے اختراعی کسان کا تذکرہ کیا

نیشنل سائنس ڈے اور ہندوستانی سائنسدانوں و ہندوستانی سائنس کی اہمیت کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ طلبہ اور نئی نسل کو چاہیے کہ ہندوستانی سائنس کے بارے میں پڑھیں۔

ویڈیو گریب
ویڈیو گریب
user

یو این آئی

حیدرآباد: حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے کسان پدم شری ایوارڈ یافتہ سی وینکٹ ریڈی کا تذکرہ وزیر اعظم مودی نے اپنے ریڈیو پروگرام ’من کی بات‘ میں کیا، جس کے بعد وہ قومی سطح پر ایک مرتبہ پھر زیر بحث ہیں۔

وزیراعظم نے عوام سے خواہش کی ہے کہ وہ ریڈی جیسے لوگوں سے جذبہ حاصل کریں۔ نیشنل سائنس ڈے اور ہندوستانی سائنسدانوں و ہندوستانی سائنس کی اہمیت کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ طلبہ اور نئی نسل کو چاہیے کہ ہندوستانی سائنس کے بارے میں پڑھیں۔


لیب ٹو لینڈ (لیب سے زمین) کے خیال کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے وزیراعظم نے حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے اختراعی کسان وینکٹ ریڈی کا حوالہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ ریڈی نے اپنے ڈاکٹر دوست سے وٹامن ڈی کی نامناسب کمی کے مسئلہ کے بارے میں سنا، جس کے بعد انہوں نے یہ سوچنا شروع کردیا کہ وہ کیا کرسکتے ہیں۔ تحقیق کے ذریعہ ان کی مساعی اور زراعت میں ان کی کوششوں نے اُس قسم کے گیہوں اور چاول کی پیداوار میں مدد دی جو قدرتی طورپر وٹامن ڈی سے مالا مال ہوتے ہیں۔

قبل ازیں اس ماہ کے اوائل میں ریڈی نے ورلڈ انٹیلکچول پراپرٹی آرگنائزیشن سے پیٹنٹ بھی اس مقصد کے لئے حاصل کیا۔ مودی نے کہا کہ یہ حکومت ہند کے لئے فخر کی بات ہے کہ ریڈی کو گزشتہ سال پدم شری دیا گیا۔ مودی جنہوں نے دیگر اختراعی انداز کے کسانوں بشمول لداخ کے رگین پھنشتک، یوپی کے بارہ بنکی کے رہنے والے ہرش کمار چندر، مدورائی کے کسان مروگوسین کے بارے میں اظہار خیال کیا اور کہا کہ ہندوستانی عوام کو ریڈی اور ایسے لوگوں سے جذبہ حاصل کرنا چاہیے جو لیب سے لینڈ تک میں یقین رکھتے ہیں جس سے ترقی کے نئے راستے کھل سکیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔