قومی خبریں

این ڈی اے کی حلف برداری پر تیجسوی یادو، مکیش سہنی اور پشوپتی پارس کا ردعمل آیا سامنے، جانیں کس نے کیا کہا؟

تیجسوی یادو نے لکھا کہ ’’امید ہے نئی حکومت ذمہ داری کے ساتھ لوگوں کی امیدوں اور توقعات پر پورا اترے گی، اپنے وعدوں کو پورا کرے گی اور بہار کے لوگوں کی زندگیوں میں مثبت و معیاری تبدیلیاں لائے گی۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>تیجسوی یادو اور مکیش سہنی /&nbsp; ویڈیو گریب</p></div>

تیجسوی یادو اور مکیش سہنی /  ویڈیو گریب

 

بہار اسمبلی انتخاب 2025 میں این ڈی اے کی تاریخی فتح کے بعد جمعرات (20 نومبر) کو نئی حکومت کی تشکیل ہو گئی ہے۔ نتیش کمار نے 10ویں بار ریاست کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لے لیا۔ اس درمیان آر جے ڈی کے رہنما اور سابق نائب وزیر اعلیٰ بہار تیجسوی یادو کا پہلا ردعمل سامنے آیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’قابل احترام نتیش کمار جی کو بہار کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لینے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔‘‘

Published: undefined

تیجسوی یادو نے پوسٹ میں یہ بھی لکھا کہ ’’وزراء کی کونسل کے ارکان طور پر حلف لینے والے بہار حکومت کے تمام وزراء کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔‘‘ آر جے ڈی لیڈر نے لکھا کہ ’’امید ہے کہ نئی حکومت ذمہ داری کے ساتھ لوگوں کی امیدوں اور توقعات پر پورا اترے گی، اپنے وعدوں اور اپنے اعلانات کو پورا کرے گی اور بہار کے لوگوں کی زندگیوں میں مثبت اور معیاری تبدیلیاں لائے گی۔‘‘

Published: undefined

تیجسوی یادو کے علاہ وکاس شیل انسان پارٹی (وی آئی پی) کے صدر مکیش سہنی کا بھی نئی حکومت کے متعلق پہلا رد عمل سامنے آیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’قابل احترام نتیش کمار جی کو بہار کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لینے کے لیے بہت بہت مبارکباد اور وزراء کی کونسل میں شامل تمام معزز وزراء کو بھی نیک خواہشات۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ ’’امید ہے کہ نئی حکومت بہار کے لوگوں کی امیدوں، بھروسے اور توقعات کو ترجیح دیتے ہوئے اپنے وعدوں کو پورا کرے گی اور ریاست کی ترقی میں نئی رفتار لائے گی۔ بہار والوں کی زندگی میں حقیقی، مثبت اور معیاری تبدیلی ہی ہماری مشترکہ خواہش ہے۔‘‘

Published: undefined

تیسجوی یادو اور مکیش سہنی کے علاہ راشٹریہ لوک جن شکتی پارٹی (آر ایل جے پی) کے صدر پشوپتی پارس نے بھی این ڈی اے کی نئی حکومت کو مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’عزت مآب نتیش کمار جی کو این ڈی اے، بہار قانون ساز پارٹی کا لیڈر منتخب کیے جانے پر میری اور ہماری پارٹی کی جانب سے دلی مبارکباد اور نیک خواہشات۔‘‘ ایک دیگر پوسٹ میں انہوں نے نتیش کمار کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ’’بہار کے وزیر اعلیٰ کے طور پر ایک بار پھر حلف لینے پر نتیش کمار جی کو مبارکباد اور نیک خواہشات۔ آپ یقیناً بہار کی ترقی کو ایک نئی سمت دیں گے۔‘‘ اس کے علاوہ انہوں نے بہار کے دونوں نو منتخب وزرائے اعلیٰ وجے سنہا اور سمراٹ چودھری کو بھی حلف لینے پر مبارکباد پیش کیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined