ریزرو بینک آف انڈیا / گورنر سنجے ملہوترہ
ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کی طرف سے جلد ہی مہاتما گاندھی سیریز (نئی) کے تحت 20 روپے کے نئے نوٹ جاری کیے جائیں گے۔ اس پر آر بی آئی کے نئے گورنر سنجے ملہوترہ کے دستخط ہوں گے۔ ان نئے نوٹوں کے ڈیزائن اور فیچر پہلے سے چل رہے 20 روپے کے نوٹ جیسے ہی رہیں گے، صرف دستخط کو اَپڈیٹ کیا جائے گا یعنی کہ رنگ، سائز، سیکوریٹی فیچرس سبھی پہلے جیسے ہی رہیں گے۔ یہ تبدیلی آر بی آئی کے گورنر کے بدلے جانے کے بعد ہونے والا ایک عام عمل ہے۔ واضح رہے کہ سنجے ملہوترہ نے 11 دسمبر 2024 کو تین سال کی مدت کے لیے آر بی آئی کے 26ویں گورنر کے طور پر عہدہ سنبھالا ہے۔
Published: undefined
اب سوال یہ اٹھتا ہے کہ پرانے 20 روپے کے نوٹوں کا کیا ہوگا؟ نیوز ایجنسی اے این آئی کی رپورٹ کے مطابق ریزرو بینک نے یہ واضح کر دیا ہے کہ پچھلے گورنروں کی مدت کار میں جاری کیے گئے سبھی موجودہ 20 روپے کے بینک نوٹ پہلے کی طرح چلتے رہیں گے۔
Published: undefined
نئے 20 روپے کی نوٹ کی بات کریں تو اس میں اب مہاتما گاندھی کی تصویر اور واضح نظر آئے گی۔ اس کے علاوہ نمبرنگ پیٹرن، واٹر مارک اور سیکوریٹی تھریڈ کو بھی مضبوط کیا جائے گا۔ اس کے جاری ہونے کے ساتھ ہی مارکیٹ میں لین دین کے لیے پرانے اور نئے دونوں ہی نوٹوں کا استعمال کیا جا سکے گا۔ یعنی کہ نئے نوٹ آنے کے بعد بھی پرانے نوٹوں کو بدلنے یا بینک میں جمع کرانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ نئے نوٹوں کی تقسیم بینک اور اے ٹی ایم کے ذریعہ کی جائے گی۔
Published: undefined
آر بی آئی ضابطہ 1934 کے التزامات کے مطابق ریزرو بینک کی طرف سے جاری کیے گئے سبھی نوٹ جب تک چلن سے واپس نہیں لیے جاتے، تب تک ہندوستان میں لین-دین کے لیے پوری طرح سے قبول ہوں گے۔ اس کے علاوہ حکومت ہند کے ذریعہ جاری کیے گئے 1 روپے کے نوٹ بھی ایک لیگل ٹینڈر (جائز کرنسی) ہیں۔
بینک نوٹ چھاپنے کا کام چار پرنٹنگ پریس میں ہوتا ہے۔ ان میں سے دو حکومت ہند کے ذریعہ بھارتیہ پرتیبھوتی مُدرن اور مُدرا نرمان نگم لمیٹیڈ کے ذریعہ آپریٹ کیے جاتے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined