قومی خبریں

آر بی آئی گورنر شکتی کانت داس کو لندن سنٹرل بینکنگ نے ’گورنر آف دی ایئر‘ ایوارڈ سے نوازا

شکتی کانت داس نے آر بی آئی گورنر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد کئی بڑے فیصلے لیے ہیں، انہی کو پیش نظر رکھتے ہوئے لندن سنٹرل بینکنگ کے ذریعہ انھیں یہ اعزاز بخشا گیا۔

آر بی آئی گورنر شکتی کانت داس / تصویر یو این آئی
آر بی آئی گورنر شکتی کانت داس / تصویر یو این آئی 

آر بی آئی یعنی ریزرو بینک آف انڈیا کے گورنر شکتی کانت داس کو لندن سنٹرل بینکنگ کے ذریعہ ’گورنر آف دی ایئر‘ کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ دراصل شکتی کانت داس نے آر بی آئی گورنر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد کئی بڑے فیصلے لیے ہیں، انہی کو پیش نظر رکھتے ہوئے لندن سنٹرل بینکنگ کے ذریعہ انھیں یہ اعزاز بخشا گیا۔

Published: undefined

دراصل عالمی بازاروں میں عدم استحکام کے درمیان بھی مہنگائی سے نمٹنے میں آر بی آئی گورنر شکتی کانت داس نے قابل تعریف کردار نبھایا ہے۔ کورونا بحران کے دوران بھی اپنے فیصلوں سے انھوں نے لوگوں کی واہ واہی لوٹی تھی۔ اس دوران انھوں نے بینکوں کو کچھ مہینوں کے لیے ای ایم آئی میں چھوٹ دینے کی ہدایت دی تھی۔

Published: undefined

بہرحال، شکتی کانت داس نے 13 جون کو لندن میں برطانیہ کی سنٹرل بینکنگ کی طرف سے منعقد گرمائی تعطیل میٹنگوں میں دی گئی افتتاحی تقریر میں کہا تھا کہ مہنگائی پر قابو پانے کا عمل سست اور طویل ہوگا اور درمیانی مدت میں 4 فیصد کی شرح مہنگائی پر مبنی ہدف کو حاصل کرنے کا نشانہ ہے۔ شکتی کانت داس نے اپنی تقریر میں یہ بھی کہا کہ ہندوستان کی آبادی اور ’آبادیاتی نفع‘ کے سبب ہر سال وَرک فورس میں بڑے اضافہ کو دیکھتے ہوئے ہم ترقی سے متعلق فکر سے انجان نہیں رہ سکتے۔ اس لیے ہم نے وبا کے سالوں کے دوران بھی ترقی کو ترجیح دی۔ اس دوران بھلے ہی مہنگائی ہدف سے اوپر رہی، لیکن رواداری بینڈ کے اندر ہی رہی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined