قومی خبریں

آر بی آئی: صارفین کی شکایات میں 22.7 فیصد کا اضافہ درج

بینکوں میں شکایات تصفیہ نظام کو مضبوط بنانے اور انفرااسٹرکچر کا جائزہ لینے کے لیے بینکوں کا سالانہ ایولیویشن کرنا بھی شامل ہے۔ یہ صارفین تحفظ اور گاہک خدمات کو مزید بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔

آر بی آئی، تصویر آئی اے این ایس
آر بی آئی، تصویر آئی اے این ایس 

ممبئی: ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کے لوک پال منصوبوں کے تحت صارفین شکایات میں مالی سال 2021 میں 22.7 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ان میں سے بیشتر ڈیبٹ کارڈ، آن لائن بینکنگ اور کریڈٹ کارڈ سے متعلق ہیں۔ آر بی آئی کی بدھ کو مالی سال 21-2020 کے لیے لوک پال منصوبے پر جاری سالانہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تینوں لوک پال منصوبوں کے تحت موصول شکایات سالانہ بنیاد پر 22.27 فیصد بڑھ کر 3 لاکھ 3 ہزار 107 رہی ہے۔

Published: undefined

سالانہ رپورٹ میں بینکنگ لوک پال منصوبہ (بی او ایس) غیر بینکنگ مالیاتی کمپینوں کے لیے لوک پال منصوبہ (او ایس این بی ایف سی) اور ڈیجیٹل لین دین کے لیے لوک پال منصوبہ (او ایس ڈی ٹی) کے تحت سرگرمیوں کو شامل کیا گیا ہے۔

Published: undefined

رپورٹ کے مطابق تین لوک پال منصوبوں کے تحت موصول کل شکایات میں سے بینکنگ لوک منصوبے کے تحت موصول شکایتوں کی تعداد 2 لاکھ 73 ہزار 204 ہے اور یہ کل کا 90.13 فیصد ہے۔ اسی طرح کل موصول شکایات میں سے 8.89 فیصد او ایس این بی ایف سی اور 0.98 فیصد او ایس ڈی ٹی کے تحت موصول ہوئی ہیں۔

Published: undefined

آر بی آئی کی سی ایم ایس صلاحیتوں کو بڑھا کر شکایات کے تصفیہ کے معیار اور رفتار میں بہتری لانے کا منصوبہ ہے۔ علاوہ ازیں بینکوں میں شکایات تصفیہ نظام کو مضبوط بنانے اور انفرااسٹرکچر کا جائزہ لینے کے لیے بینکوں کا سالانہ ایولیویشن کرنا بھی شامل ہے۔ یہ صارفین تحفظ اور گاہک خدمات کو مزید بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined