فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس
خبر کے مطابق الزام ہے کہ نوئیڈا پولیس اسٹیشن فیز 2 علاقے میں ریپیڈو ڈرائیور کے ذریعہ خاتون شیف کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ متاثرہ کی شکایت پر پولیس نے کیس میں ایف آئی آر درج کرکے ملزم کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا۔ ساتھ ہی پولیس نے اس معاملے میں فوری کارروائی کرنے اور خاتون کو انصاف فراہم کرنے کا یقین دلایا ہے۔
Published: undefined
نیوز پورٹل ’آج تک‘ پر شائع خبر کے مطابق مطابق مودی نگر کی رہنے والی خاتون شیف نے بتایا کہ اس نے غازی آباد سے نوئیڈا سیکٹر-80 جانے کے لیے ریپیڈو اسکوٹی بک کی تھی۔ یہ واقعہ جمعہ کی صبح تقریباً 9 بجے پیش آیا۔ خاتون نے بتایا کہ سفر کے دوران گیتا کالونی کے رہنے والے اسکوٹی ڈرائیور انوج شہرا نے اس کے ساتھ بد تمیزی کی۔
Published: undefined
خاتون کے مطابق اس نے شروع میں احتجاج کیا تاہم ڈرائیور نے اپنی حرکتیں دہرانے کی کوشش کی۔ اس پر خاتون نے اسکوٹر رکواکر شدید احتجاج کیا۔ خاتون کے احتجاج کے باوجود ملزم نے بدتمیزی جاری رکھی اور اسے دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی۔ واقعے کے بعد خاتون نے فیز 2 پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی۔
Published: undefined
پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم انوج شہرا کو گرفتار کر لیا۔ تھانہ انچارج نے بتایا کہ متاثرہ کے بیان اور شواہد کی بنیاد پر انوج کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے جیل بھیج دیا گیا ہے۔ پولیس نے بھی اس معاملے میں فوری کارروائی کرنے اور خاتون کو انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined