قومی خبریں

’رام مندر پران پرتشٹھا کو سیاسی اسٹیج بنا دیا گیا‘، کمل ناتھ کا بی جے پی پر حملہ

بی جے پی نے جس طرح سے اس پروگرام کو سیاسی رنگ دیتے ہوئے مذہب کو سیاسی اسٹیج پر لانے کی کوشش کی ہے وہ افسوسناک ہے، بھگوان رام کے نام پر سیاست کرنا مذہبی آزادی اور سناتنی روایت کے ساتھ کھلواڑ ہے۔

<div class="paragraphs"><p>کمل ناتھ / آئی اے این ایس</p></div>

کمل ناتھ / آئی اے این ایس

 

بھوپال: مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے رام مندر کے افتتاح کی تقریب کو سیاسی اسٹیج بنانے کا الزام لگاتے ہوئے اسے افسوسناک قرار دیا ہے۔ انہوں نے ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر اور رام للا کی پران پرتشٹھا کے بارے میں کہا ہے کہ ایودھیا میں بھگوان رام کے مندر کی تعمیر سپریم کورٹ کے حکم سے ہو رہی ہے۔ چونکہ مرکز و ریاست میں فی الوقت بی جے پی کی حکومت ہے اس لیے سپریم کورٹ کے حکم کی تعمیل کی ذمہ داری بی جے پی حکومت پر ہے۔

Published: undefined

کمل ناتھ نے کہا کہ بی جے پی نے جس طرح سے اس پروگرام کو سیاسی رنگ دیا ہے اور مذہب کو سیاسی اسٹیج پر لانے کی کوشش کی ہے وہ نہایت افسوسناک ہے۔ بھگوان رام ہمیشہ سے ہم سبھی کے عقیدت کا مرکز رہے ہیں اور رہیں گے۔ اس پر سیاست کرنا مذہبی آزادی اور سناتنی روایت کے ساتھ کھلواڑ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم سب کے بھگوان رام کی پران پرتشٹھا کے موقع پر میں ملک کے تمام لوگوں کو مبارکباد دیتا ہوں

Published: undefined

کمل ناتھ نے کہا کہ بھگوان رام کے قدموں میں عقیدت سے سر جھکاتے ہوئے میں ملک کے لوگوں کی ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا کرتا ہوں۔ بھگوان رام سب کے مسائل حل کریں، سب کو صحت مند رکھیں، سبھی کے دلی خواہشات کو پورا کریں اور ملک میں امن، چین اور بھائی چارے کا تحفظ کریں۔ کمل ناتھ نے یاد دلایا کہ جب ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر شروع ہوئی تھی، اس وقت میں نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے اس کا استقبال کیا تھا اور ملک کے لوگوں اس کی مبارکباد دی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined