قومی خبریں

رام مندر چندہ ہیرا پھیری معاملہ: بی جے پی اعتقاد کو بیچ کر منافع لوٹ رہی ہے، سرجے والا

سرجے والا نے کہا کہ بی جے پی کی مرکز اور یوپی حکومت کو سمجھنا چاہیے کہ رام کے نام سے کی گئی یہ لوٹ ’رام دروہ‘ ہے اور اس کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں فوراً تفتیش کروائی جانی چاہیے۔

کانگریس لیڈر آر ایس سرجے والا / تصویر یو این آئی
کانگریس لیڈر آر ایس سرجے والا / تصویر یو این آئی 

نئی دہلی: کانگریس نے ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے چندے کی رقم میں لوٹ کا الزام عائد کرتے ہوئے اسے ’رام دروہ‘ (رام سے غداری) قرار دیا اور کہا کہ اس پورے معاملے کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تفتیش کروائی جانی چاہیے۔

Published: 20 Jun 2021, 4:11 PM IST

کانگریس میڈیا سیل کے سربراہ رندیپ سرجے والا نے اتوار کے روز یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ رام مندر کے نام پر اکٹھا چندے میں لوٹ کی خبریں ہر دن آ رہی ہیں اور اس میں انکشاف ہو رہا ہے کہ لاکھوں کی زمین رام مندر ٹرسٹ کو کروڑوں میں فروخت کی جا رہی ہے۔

Published: 20 Jun 2021, 4:11 PM IST

انہوں نے کہا کہ تازہ معاملے میں امسال 20 فروری کو محض 20 لاکھ روپیے میں خریدی گئی زمین مندر تعمیر کے لیے 20 مئی کو دو کروڑ 50 لاکھ روپیے میں فروخت کی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 79 دن میں ایودھیا میں اس سودے میں زمین کی قیمت تین لاکھ روپیے یومیہ کی شرح سے بڑھی ہے۔ قبل ازیں مزید ایک انکشاف ہوا ہے جس میں دو کروڑ روپیے کی زمین کچھ منٹوں میں 18.5 کروڑ روپیے میں فروخت کی جاتی ہے۔

Published: 20 Jun 2021, 4:11 PM IST

ترجمان نے کہا کہ مرکز اور اترپردیش کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت کو سمجھنا چاہیے کہ رام کے نام سے کی گئی یہ لوٹ ’رام دروہ‘ ہے اور مندر تعمیر کے لیے چندے کے پیسے میں کس قدر ہیرا پیھری ہوئی ہے‘ اس کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں فوراً تفتیش کروائی جانی چاہیے۔

Published: 20 Jun 2021, 4:11 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 20 Jun 2021, 4:11 PM IST

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو