قومی خبریں

رام مندر تعمیر: چندہ یاترا کے دوران تشدد، وی ایچ پی کارکنان کے خلاف معاملہ درج!

رام مندر تعمیر کے لیے فنڈ اکٹھا کرنے نکلی یاترا کے دوران دو گروپ کے درمیان خوب پتھراؤ اور ہنگامہ آرائی ہوئی۔ اس تشدد کے پیش نظر فساد پھیلانے کے الزام میں 40 لوگوں کی گرفتاری بھی ہوئی ہے۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر 

رام مندر تعمیر کے لیے چندہ وصولی کے مقصد سے پورے ملک میں یاترائیں نکل رہی ہیں۔ رام مندر ٹرسٹ اور وی ایچ پی کی مشترکہ کوششوں سے یہ چندہ اکٹھا کیا جا رہا ہے، لیکن گجرات کے بھج میں وی ایچ پی کارکنان نے کچھ ایسا کیا جس سے تشدد پیدا ہو گیا اور حالات اتنے خراب ہو گئے کہ پولس کو فوری کارروائی کرتے ہوئے پورے علاقے میں آمد و رفت پر روک لگانی پڑی۔

Published: 19 Jan 2021, 10:43 PM IST

ہندی نیوز پورٹل ’آج تک‘ پر شائع خبر کے مطابق رام مندر تعمیر کے لیے فنڈ اکٹھا کرنے نکلی یاترا کے دوران دو گروپ کے درمیان خوب پتھراؤ اور ہنگامہ آرائی ہوئی۔ اس تشدد کے پیش نظر فساد پھیلانے کے الزام میں 40 لوگوں کی گرفتاری بھی ہوئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ بھج کے انجار تحصیل واقع کرانا گاؤں میں منگل کے روز چندہ اکٹھا کرنے کے لیے وی ایچ پی کارکنان نے یاترا نکالی تھی جب دو طبقات کے درمیان تصادم پیش آیا۔ بھج پولس نے الگ الگ تین واقعات میں معاملے درج کر کارروائی شروع کر دی ہے۔

Published: 19 Jan 2021, 10:43 PM IST

رپورٹ کے مطابق انتظامیہ نے حالات کو قابو میں کر لیا ہے اور سبھی ملزمین پر تعزیرات ہند کی دفعات 323، 143، 147، 149، 337، 296 کے تحت معاملہ درج کیا ہے۔ علاوہ ازیں ایودھیا میں رام مندر تعمیر کے لیے پیسہ اکٹھا کرنے کے نام پر خود کے فائدے کے لیے دوسروں کو نقصان پہنچانے اور فساد کرانے سے متعلق دفعات بھی لگائی گئی ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ کلکٹر کے ذریعہ جاری نوٹیفکیشن کی خلاف ورزی کا معاملہ بھی وی ایچ پی کارکنان کے خلاف درج کیا گیا ہے۔

Published: 19 Jan 2021, 10:43 PM IST

تشدد کے واقعات کے بعد دونوں ہی طبقات کے لوگوں نے عوام سے امن برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔ ریاست میں برسراقتدار بی جے پی اور کانگریس کی جانب سے بھی مقامی لوگوں کو امن و امان میں خلل پیدا نہ کرنے کی گزارش کی گئی ہے۔ پولس نے 40 لوگوں کی گرفتاری کے بعد حفاظت کے سخت انتظامات بھی کیے ہیں۔

Published: 19 Jan 2021, 10:43 PM IST

واضح رہے کہ رام مندر تعمیر کے لیے چندہ اکٹھا کرنے کے مقصد سے گزشتہ اتوار کو بھی یہاں ایک یاترا نکالی گئی تھی اور اس یاترا کے دوران پتھراؤ و آگ زنی کی واردات ہوئی تھی۔ اس واقعہ میں ایک شخص کی موت بھی واقع ہو گئی تھی۔ واردات کے بعد بھج پولس نے معاملہ درج کرتے ہوئے 8 سے 10 لوگوں کے خلاف فساد پھیلانے کے الزام میں معاملہ درج کیا تھا اور 30 سے زائد لوگوں کے خلاف ریلی نکالنے اور سوشل ڈسٹنسنگ کے ضابطوں کی خلاف ورزی کا معاملہ بھی درج کیا تھا۔

Published: 19 Jan 2021, 10:43 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 19 Jan 2021, 10:43 PM IST